Advertisement

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او’ریلی کے بیٹے ہیں،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 3rd 2026, 3:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

لندن:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی۔  

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش،آسٹریلوی ارب پتی فنانسر کیمرون او’ریلی سے منگنی کر لی ، دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق قائم تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او’ریلی کے بیٹے ہیں۔  

ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی تھی جو بعد میں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی، جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے۔ جمائما کے اہلخانہ نے بھی کیمرون اوریلی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق منگنی کے بعد جوڑا آئندہ چند ماہ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی 2026 کے وسط یا آخر تک ہو سکتی ہے  تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔  

خیال رہے کہ  جمائما گولڈ سمتھ جو سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں، ماضی میں بھی اپنی نجی زندگی اور تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔  جمیما کے کریئر میں متعدد معروف ڈاکیومنٹریز اور فلمی پروجیکٹس شامل ہیں  جبکہ حالیہ برسوں میں وہ سماجی اور انسانی حقوق کے مختلف امور پر بھی سرگرم رہی ہیں۔

Advertisement
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 2 دن قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 10 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 9 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 14 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 15 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 9 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 دن قبل
Advertisement