اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیوکیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لیز منسوخی کیخلاف درخواست مسترد
عدالت نے سی ڈی اے کے 8 مارچ 2023 کو جاری لیز منسوخی کے آرڈر کو قانونی قرار دے دیا ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کمپنی کی لیز منسوخی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد سرفراز ڈوگر نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
عدالت نے سی ڈی اے کے 8 مارچ 2023 کو جاری لیز منسوخی کے آرڈر کو قانونی قرار دے دیا ہے۔
فیصلےکے مطابق درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ مالیاتی شرائط کی پاسداری نہیں کی، سی ڈی اے کی جانب سے لیز کی منسوخی سپریم کورٹ کے دیےگئے حق کےعین مطابق ہے، پٹیشنر نے سپریم کورٹ کے دیے گئے لائف لائن موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔
فیصلےکے مطابق انویسٹرز اپنے حقوق کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں، عدالت نے پٹیشنر کی جانب سے 50 کروڑ روپے کا چیک بھی ناکافی قرار دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ مالیاتی شرائط کی پاسداری نہیں کی، درخواست گزارکمپنی 2022 کی قسط کے 2.916 ارب روپے جمع کرانے میں ناکام رہی، عدالت نے پٹیشنر کی جانب سے 30 روزہ نوٹس کی تکنیکی غلطی کے اعتراض کو بھی مسترد کردیا۔
فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 جنوری 2019 کو لیز بحال کرتے ہوئے 8 سال میں 17.5 ارب روپے کی ادائیگی کا حکم دیا تھا،کمپنی نے 2021 کی قسط جمع کرائی لیکن 2022 کی قسط کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کیا، سی ڈی اے نے یاد دہانیوں کے بعد 7 فروری 2023 کو نوٹس اور پھر 8 مارچ کو لیزمنسوخی کا حکم جاری کیا تھا۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 7 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل






