Advertisement

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف

زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا نے 2، سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر May 3rd 2026, 10:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل ) کے فائنل معرکے میں حیدر آباد کنگز مین کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم اٹھارہ اوورز میں  129 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے معاذ صداقت اور کپتان مارنوس لبوشن نے اننگ کا آغاز کیا تاہم معاذ صداقت 16 رنز کے مجموعے پر 11 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔جبکہ کریز پر موجود کپتان مارنوس لبوشین کا ساتھ نبھانے کے لیے صائم ایوب آئے اور دونوں نے ٹیم کا مجموعی سکور 51 تک پہنچایا لیکن لبوشین بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اس کے بعدنئے آنے والے جارح مزاج بلے باز عثمان خان بھی 8 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے، عرفان خان اور کوشال پریراایک، ایک جبکہ گلین میکسویل بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔جبکہ حسان خان 12 رنز بنا کر ایرون ہارڈی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

حیدر آباد کی جانب سے صائم ایوب نے مزاحمت کا سامنے کرتے ہوئے اپنی نصف اسنچری سے ٹیم کو سہار ا دینے کی کوشش کی مگروہ بھی 54 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے  ایرون ہارڈی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا نے 2، سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق کپتان ظہیر عباس اوروسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے اور پھر ٹرافی ایروبکس کا مظاہرہ کرتی خاتون نے وسیم اکرم کو دی،تقریب میں گلوکار علی عظمت، عاطف اسلم، آئمہ بیگ ، عارف لوہار اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو شائقین ان کی پرفارمنس پر جھوم اٹھے، رنگارنگ اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ 

Advertisement
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • a day ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 3 days ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 2 days ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 2 days ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 3 days ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 2 days ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 3 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • a day ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 2 days ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 3 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 days ago
Advertisement