جی این این سوشل

تفریح

راحت فتح علی خان کا امریکی ویزہ مسترد

ٹیکس کی ادائیگی کے لیے مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں جو کہ سفارت خانے کو جمع کرائی جائیں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راحت فتح علی خان کا امریکی ویزہ مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو 2015 سے 2023 کے درمیان امریکا میں حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس ادا نہ کرنے کی وجہ سے کنسرٹ کے لیے ویزا دینے سے انکار کردیا۔

امریکی سفارتخانے نے کہا کہ ویزا حاصل کرنے کے لیے گلوکار کو 2015 سے 2023 تک ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق آئی آر ایس دستاویزات اور بالی ووڈ ایونٹس ایل ایل سی کی قانونی دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔ تاہم راحت فتح علی خان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے تمام ٹیکس امریکا میں اپنے پروموٹرز کے ذریعے ادا کیے تھے۔

راحت فتح نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اپنے پروموٹرز سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں جو کہ سفارت خانے کو جمع کرائی جائیں گی۔

گلوکار نے مزید کہا کہ وہ اس سال امریکہ گئے تھے اور اگر انہوں نے مذکورہ مدت تک ٹیکس ادا نہ کیا ہوتا تو سفارت خانہ پہلے ویزا جاری نہ کرتا۔

راحت فتح علی خان کو 18 نومبر 2023 کو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام میوزیکل شو میں شرکت کے لیے امریکہ جانا تھا۔

کنسرٹ کی بکنگ راحت فتح علی خان کے پروموٹر ریحان صدیقی نے کی تھی، جنہوں نے خود گلوکار کے ویزے کے لیے درخواست دی تھی اور سفارت خانے کو ضروری دستاویزات فراہم کی تھیں۔ تاہم، سفارت خانے نے 2015-23 کے دوران ٹیکس کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے گلوکار کا ویزا مسترد کر دیا۔

دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اس سے قبل پاکستانی گلوکار چار مختلف پروموٹرز کے ذریعے امریکہ جا چکے ہیں جن میں دی میوزک ورلڈ ایل ایل سی، دی وائبرینٹ میڈیا گروپ ایل ایل سی، دیسی فیسٹ 2018 ایل ایل سی اور سائی پروڈکشن شامل ہیں۔

پاکستان

بلوچستان میں نجی گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد مزدور اغواء

موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کرکے مشینری کو نذر آتش کر دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان  میں نجی  گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد  مزدور اغواء

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے۔

پولیس کے مطابق  موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔

لیویز اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئی۔ نامعلوم افراد نے گزشتہ شب نجی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا ۔ مشینری کو آگ لگائی اور مزدوروں کو یرغمال بناکر ساتھ لے گئے۔

حکام کے مطابق لیویز اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تحصیل درگ کی جانب روانہ کردی گئی، نجی کمپنی کی مشینری کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے نذرآتش کردیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کی تیاری کر رکھی تھی، بیرسٹر سیف

بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، حکومت فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کی تیاری کر رکھی تھی، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کا پروگرام بنا رکھا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دلیر کارکنان نے بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی راجکماری کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، حکومت فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتےہیں۔

بیرسٹرسیف نے وزیراعلی پنجاب کو پیغام دیا کہ مریم نواز تیاری پکڑیں، اگلے ہفتے علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آ کر احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll