Advertisement
پاکستان

'معرکۂ حق' کی فتح کو ایک سال، گنڈا سنگھ بارڈر پرجذبہ انگیز تقریب

تقریب میں شریک  افراد سبزہلالی پاکستانی پرچم تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 4th 2026, 4:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
'معرکۂ حق' کی فتح کو ایک سال، گنڈا سنگھ بارڈر پرجذبہ انگیز تقریب

قصور: معرکہ حق اور آپریشن بیان المرصوص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان رینجرز (پنجاب) کی دلکش پریڈ نے شرکاء کا لہو گرما دیا اور جذبۂ حب الوطنی ابھارا۔

تقریب کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (لاہور) کے طلبا اور نوجوان گلوکار اے آر ناصر نے خصوصی نغمے پیش کرکے ملک اور افواج سے اظہارِ عقیدت کیا۔

قومی جذبے سے سرشار ہزاروں شہری مختلف گروپوں کی شکل میں گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے۔ تقریب میں طلبہ،اساتذہ، وکلاء،پولیس،سول  ملازمین اورعام شہریوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی

تقریب میں شریک  افراد سبزہلالی پاکستانی پرچم تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ واہگہ پریڈ گراؤنڈ سے عوام نے بھارتیوں کو 0-8 کا سکور کارڈ دکھا کر بھارت کو اسکی عبرتناک شکست یاد بھی دلا دی۔

تقریب میں  شریک افراد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو تمام دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی ہمت کی تو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیں گے۔

پاکستان کو کمزور سمجھنا بھارت اور مودی کی بہت بڑی بھول ہے، 26 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ موجود ہے۔

 ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں افواج  پاکستان اوراس کی قیادت پر فخر ہے جن کی بدولت ہمیں دنیا میں عزت ملی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری قیادت کے دنیا گن گارہی ہے اورآج پاکستان کواقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہے۔ شرکاء نے گنڈا سنگھ بارڈر پر لہو گرما دینے والی تقریب دیکھی اورپنجاب رینجرز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی 

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پرقوم کاتروتازہ جوش وجذبہ مسلح افواج اورعوام کے شانہ بشانہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 12 hours ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 13 hours ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 12 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 7 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • a day ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 10 hours ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • a day ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 13 hours ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • a day ago
Advertisement