جی این این سوشل

علاقائی

کیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں ،کروڑوں کی رقم وصول

کارروائی میں 83نادہندہ صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 40لاکھ روپے ریکوری کے علاوہ3 لاکھ50 ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیں وصول کرلئےگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں ،کروڑوں کی رقم وصول
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیں نادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں نادہندگان کے خلاف ہفتہ کے روز کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران کوئٹہ شہر میں جناح ٹائون، لیاقت بازار،مشرقی بائی پاس،سیٹیلائیٹ ٹاؤن،کوئٹہ ایونیو، سریاب روڈ،ہزار گنجی اور کچلاک کے علاقوں میں 102شنٹ و ٹیپمرڈ میٹرز اُتاردئیے گئے۔اس کے علاوہ دشت کے علاقہ میں 2نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اور 88 کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر اتار دیئے گئے۔

کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 73 لاکھ روپے جبکہ ڈیٹیکشن کی مدمیں 21 لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔لورالائی سرکل کی مختلف ٹیموں نے کارروائی کے دوران بلوں کی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے 49 کنکشنز منقطع کر نے کے علاوہ زیارت سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرز اتاردیئے، نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 32 لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈیٹیکشن کی مدمیں 3 لاکھ40 ہزارروپے وصول کر لئے گئے۔


خضدار سرکل کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے79 کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردیئے گئے ،اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 24 لاکھ روپے کی ریکوری اور ڈیٹیکشن کی مدمیں 3 لاکھ 10ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔ پشین سرکل نے کارروائی میں 83نادہندہ صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 40لاکھ روپے ریکوری کے علاوہ3 لاکھ50 ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیں وصول کرلئےگئے۔

سبی سرکل کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے نادہندگان کے59 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 32لاکھ روپے کی ریکوری اور ڈیٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ 80 ہزارروپے وصول کر لئے گئے۔اسی طرح مکران سرکل میں کارروائی کے دوران38 نادہندگان کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 21 لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 85ہزار روپے بھی وصول کر لیئے گئ۔

 

جرم

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں 45 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسانے والے افراد تدفین میں رکاوٹ ڈالنے، لاش جلانے والے 19 معلوم اور 15 نامعلوم افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں  45 افراد کے خلاف مقدمہ درج

سندھ کے شہر عمرکوٹ میں توہین مذہب کے الزام کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ 45 افراد کے خلاف درج ہوا کیا گیا جس میں ڈی آئی جی جاوید جسکانی، ایس ایس پی اسد چوہدری، ایس ایس پی آصف رضا بلوچ، سی آئی اے ٹیم سمیت ایس ایچ اوسندھڑی، لوگوں کو طیش دلانے والا عمر جان سرہندی نامزد ہیں۔

سندھڑی تھانے میں مقدمہ قتل، دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا جبکہ اس میں ایف آئی اے کے دی ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ پریونشن اینڈ پنشمنٹ ایکٹ 2022 شامل ہیں جس میں ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی، سب انسپکٹر ہدایت اللہ ناریجو و دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا۔ 

درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہنواز کو پولیس نے اپنی حراست میں قتل کیا، اس قتل میں تمام وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اکسایا، قتل کا مقدمہ ڈاکٹر شاہنواز کے بہنوئی ایڈووکیٹ ابراہیم کی مدعیت میں درج ہوا۔

ایف آئی آر میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسانے والے افراد تدفین میں رکاوٹ ڈالنے، لاش جلانے والے 19 معلوم اور 15 نامعلوم افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔

ڈاکٹر شاہنواز کو کراچی سے تحویل میں لے کر ایس ایس پی عمرکوٹ کے ریڈر سب انسپکٹر عبدالستار کے حوالے کیا گیا تھا جن کے ہمراہ کانسٹیبل نواب سمیجو، امان اللہ، ندیم کھوسو، شاہ محمد، عرفان شاہانی، مشتاق علی اور عطا حسین تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق جعلی مقابلے کے بعد ڈاکٹر شاہنواز کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا، جسم پر گولیوں کے نشانات، بازوؤں، کندھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات تھے۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ڈاکٹر شاہنواز ایک مذہبی اور روشن خیال انسان تھے تاہم وہ کچھ عرصے سے نفسیاتی دباؤ کا شکار تھے، ملزمان نے منصوبہ بندی سے مذہبی اور نظریاتی وجوہات کو جواز بنایا، میرے بہنوئی کو جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا جبکہ ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے دہشت اور خوف پھیلایا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مہنگائی کی ہفتہ وار سالانہ بنیادوں پر 12.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

مہنگی ہونے والی اشیاء :

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 7 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ پیاز کی فی کلو قیمت اوسطاً 8 روپے تک بڑھ گئی۔

ایک ہفتے میں دال چنا فی کلو 4 روپے تک مہنگی ہوئی، آلو، گڑ، جلانے کی لکڑی، ایل پی جی اور تازہ دودھ سمیت چکن، چاول، گوشت، گھی اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

سستی ہونے والی اشیاء :

ایک ہفتے کے دوران دال ماش فی کلو 10 روپے تک سستی ہوئی، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی ہوئی۔

ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ کیلے، دال مسور، آٹا، انڈے اور سرسوں کا تیل سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

مستحکم رہنے والی اشیاء : 

علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران بریڈ اور چائے کی پتی سمیت 26 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈیں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعت  کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈیں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف  تحریک عدم اعتماد ناکام

کینیڈا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔  تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعت  کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی۔

عدم اعتماد کی قرارداد کی حمایت میں 120 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے اور اس طرح وزیراعظم ٹروڈو اور ان حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد ناکام ہوگئی۔ 

عدم اعتماد تحریک کی ناکامی کی بعد بھی کینیڈین وزیراعظم کی مشکلات میں زیادہ کمی نہیں ہوئی کیونکہ ان کی حکومت کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ 

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ٹروڈو حکومت کی اہم اتحادی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ٹروڈو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم اس صورتحال کے باوجود جسٹن ٹروڈو کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پراعتماد ہیں کہ 2025 سے قبل ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll