Advertisement

انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 28 2024، 4:53 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

انڈونیشیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ ہو گئے ،امدادی کارکن لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کو کی کوشش کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی ۔

الہان ​​نے مزید کہا کہ حادثہ میں 15 افراد جاں بحق،3 زخمی اور 25 لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں کو جائے حادثہ تک پہنچنے کے لئے کئی گھنٹے تک پیدل سفر کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی میں انڈونیشیا کے وسطی جزیرے سلاویسی پر سونے کی ایک غیر قانونی کان کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement