جی این این سوشل

پاکستان

دہشت گردی کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے ،سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہم اپنی پیاری قوم کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دہشت گردی کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے ،سربراہ پاک فضائیہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہم اپنی پیاری قوم کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ہفتہ کو پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حالیہ ناکام دہشت گرد حملے کے بعد پی اے ایف بیس میانوالی کا دورہ کیا، دورے کے دوران، ائیر چیف نے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔

چیف آف دی ائیر سٹاف نے بیس اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی، دہشت گردوں کے خلاف اپنی خدمات کو پیش کرنے کے ان کے غیر معمولی عزم کو سراہا۔ انہوں نے بیس اہلکاروں کے حوصلے کی تعریف کی اور حفاظتی چیلنجز کے پیش نظر پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فضائیہ کے اجتماعی عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پاک فوج کی ضرار کمپنی اور سول ایل ای ایز پر مشتمل جوائنٹ آپریشنز ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہترین طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے بروقت مدد اور مدخلت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ سکیورٹی کا منظرنامہ ہماری غیر متزلزل چوکسی اور عزم کا تقاضا کرتا ہے۔

 

 

پاکستان

وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، عراقی و نیپالی ہم منصبوں سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی  عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، عراقی  و نیپالی ہم منصبوں  سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی نیو یارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عراقی ہم منصب محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عراق کے مابین مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستانی زائرین کے لئے ہر سال کئے جانے والے انتظامات پر عراقی حکومت کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان عراق دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا، باہمی طور پر تعاون کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے مابین موجود استعداد سے استفادہ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ پر جاری اسرائیلی قتل عام، ظلم و جبر اور لاکھوں انسانی زندگیوں کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ کی نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرانے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر بین الاقوامی مسائل پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی بہن بھائیوں کو انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے پلیٹ فارمز پر بین الاقوامی کوششوں کو مزید مؤثر اور تیز کرنے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی نیپال کے وزیراعظم کے-پی شرما اولی سے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کے-پی شرما اولی کو نیپال کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے پاکستان اور نیپال کے مابین گہرے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے نیپال کی حکومت و عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارتی، اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور نیپال کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سخت آرڈر پاس کرنے کی استدعا کی گئی،  نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل سے نہیں فیصلہ سنانے سے روکا ہے،  بشریٰ بی بی کے وکلا جرح مکمل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،  25 سماعتیں ہو چکی ہیں، کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہیں ہو رہی۔

معاون وکیل خالد یوسف  چودھری نے عدالت کو  بتایا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کچھ دیر میں عدالت پہنچ جائیں گےو بعد ازاں وکیل عثمان گل عدالت پہنچنے تو تفتیشی افسر پر جرح کا آغاز ہوا، تاہم جرح مکمل نہیں ہو سکی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مہنگائی کی ہفتہ وار سالانہ بنیادوں پر 12.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

مہنگی ہونے والی اشیاء :

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 7 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ پیاز کی فی کلو قیمت اوسطاً 8 روپے تک بڑھ گئی۔

ایک ہفتے میں دال چنا فی کلو 4 روپے تک مہنگی ہوئی، آلو، گڑ، جلانے کی لکڑی، ایل پی جی اور تازہ دودھ سمیت چکن، چاول، گوشت، گھی اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

سستی ہونے والی اشیاء :

ایک ہفتے کے دوران دال ماش فی کلو 10 روپے تک سستی ہوئی، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی ہوئی۔

ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ کیلے، دال مسور، آٹا، انڈے اور سرسوں کا تیل سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

مستحکم رہنے والی اشیاء : 

علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران بریڈ اور چائے کی پتی سمیت 26 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll