سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی


سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ 20 ستمبر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار 500 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
یاد رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی جب کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر تھی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر بڑھ کر 2653 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچے۔

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 13 گھنٹے قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 17 گھنٹے قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 11 گھنٹے قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 4 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 4 دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- ایک دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 16 گھنٹے قبل







