جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کا شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر نوٹس

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کا شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر نوٹس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔

نگران وزیر اعلی نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ون ڈش اور رات 10بجے کے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے اور شادی ہالز کے ساتھ فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

 

پاکستان

غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، مظالم کو روکیں گے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات سے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، مظالم کو روکیں گے   ،  وزیراعظم

وزیراعظم  محمد  شہبازشریف نے کہا ہے کہ یواین قراردادوں پر عدم عملدرآمد نے مشرق وسطیٰ کو خطرات سے دوچار کر دیا، غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، مظالم روکنا ہوں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے بطور وزیراعظم دوسری بار خطاب باعث اعزاز ہے، موجودہ حالات میں دنیا کو بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے، غزہ پراسرائیل کی جارحیت جاری ہے، غزہ پراسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات سے کیا، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے صدر کو انتخاب پر مبارکباد بھی دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن تسلیم کیا جائے، فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کےالمناک سانحہ نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کے قتل پرخاموش نہیں رہا جاسکتا، نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، عالمی برادری کو پائیدارامن اور دوریاستی حل  کیلئے  کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ یواین قراردادوں پرعملدرآمد میں ناکامی نےمشرق وسطیٰ کو مزید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، اسرائیل کو اپنی جارحیت بڑھانے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں غیرمقامی لوگوں کو آباد کر رہا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات ہیں، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، یہ طے ہوا تھا کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی جبر کے باوجود کشمیری برہان وانی کے نظریئے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

انڈونیشیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ ہو گئے ،امدادی کارکن لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کو کی کوشش کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی ۔

الہان ​​نے مزید کہا کہ حادثہ میں 15 افراد جاں بحق،3 زخمی اور 25 لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں کو جائے حادثہ تک پہنچنے کے لئے کئی گھنٹے تک پیدل سفر کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی میں انڈونیشیا کے وسطی جزیرے سلاویسی پر سونے کی ایک غیر قانونی کان کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کیخلاف بل کو غیر ضروری قرار دے دیا

اونچی ذات کے ہندوؤں جن کو برہمن کہا جاتا ہے  کی نچلی ذات کے خلاف عدم برداشت مغربی ممالک میں بھی پہنچ رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کیخلاف بل کو غیر ضروری قرار دے دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کے خلاف بل نامنظور کردیا ۔ 


تفصیلات کے مطابق اس بل کا مقصد ذات پات کی بنیاد پر امتیاز پر پابندی لگانا تھا ، اس بل کو پہلے مرحلے میں منظور کر لیا تھا ۔ 

 لیکن بااثر امریکی  نژاد ہندوستانی جو  خطیر رقم عطیہ میں دیتے ہیں ان کے دباؤ کی وجہ سے گورنر نیوزوم نے اسے ویٹو کر دیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اس بل کو ویٹو کر دیا، جس کے تحت واضح طور پر ذات پات پر مبنی تفریق پر پابندی لگائی جانی تھی، تاہم گورنر نے اسے غیر ضروری   قرار دیا۔

ہندوستان نے اپنا جابرانہ ذات پات کا نظام مغرب کو برآمد کیا ہے ، اس بل کا منظور ہونا یہ سماجی ناانصافیوں ہندوستان کے کمزور پہلوؤں میں سے تھا  ۔ 

اونچی ذات کے ہندوؤں جن کو برہمن کہا جاتا ہے  کی نچلی ذات کے خلاف عدم برداشت مغربی ممالک میں بھی پہنچ رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll