جی این این سوشل

دنیا

غزہ میں قتل عام کو رو کنا ہمارا فرض ہے ، ترک صدر

ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بے گھر، بے سہارا اور تنہا نہیں چھوڑیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں قتل عام کو رو کنا ہمارا فرض ہے ، ترک صدر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو روکیں۔

ترک خبررساں ادارے کے مطا بق انہو ں نے خطاب میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی اور مسلم براداری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ غزہ میں اس غیر اخلاقی اور وحشی قتل عام کرنےوالوں کے حامیوں کے جرائم کو مسترد کریں۔

انہوں نےکہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بے گھر، بے سہارا اور تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور/کراچی: ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقریبات اور جلوسوں کا انعقادکیا گیا ۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے برآمد ہوا ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو ئے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔

شہر قائد میں آج تین مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں جو کہ نمائش چورنگی پر پہنچیں گے۔ سنی تحریک کی ریلی کی قیادت شاداب رضا نقشبندی کر رہے ہیں۔

مرکزی جلوس کے روٹ کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملتان میں مرکزی جلوس قلعہ کہنہ قاسم سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

فیصل آباد میں ضلع بھر میں 143 جلوس اور 20 محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ مرکزی جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

پاکپتن اور اوکاڑہ میں بھی بڑی تعداد میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

تمام شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر

جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر

واشنگٹن: امریکی وازرت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

ترجمان امریکی وازرت خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی،پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

انہوں نے کہاکہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

پشاور میں منعقدہ قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر  قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

پشاور : پشاور میں منعقدہ قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونا سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب قومی ترانہ شروع ہوا تو تمام شرکا احترام کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن افغان قونصل جنرل اور ان کے ساتھی اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی آداب کے مطابق کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ میزبان ملک میں تعینات ہونے کے دوران میزبان ملک کے قوانین اور روایات کا احترام کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ افغان قونصل جنرل کی جانب سے اس آداب کو نہ ماننا خلاف ورزی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll