غیر ملکی اسلحہ میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں، رپورٹ


میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہوا جس میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔
گزشتہ روز میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آئے ہیں، اور حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی امریکی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا ، اس اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ساختہ ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں، اور افغان سرزمین پر کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک ان کی رسائی انتہائی آسان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مُلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آرہے ہیں۔
دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا، افغان انٹرم گورنمنٹ کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا ہوگا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- an hour ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 10 minutes ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 hours ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 hours ago


