سابق سری لنکن کرکٹر رانا ٹنگا کو کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے


آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر گورنمنٹ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کردیا گیا۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن میں سابق چیمپیئن سری لنکا کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ سری لنکا ٹورنامنٹ میں صرف 2 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے پورے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا ہے۔ یہ بیان سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔
وزیر کھیل کے بیان کے مطابق سابق سری لنکن کرکٹر رانا ٹنگا کو کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ رانا ٹنگا 1996 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ سری لنکن وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے۔ سری لنکا بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 19 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 8 منٹ قبل






