Advertisement

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات

حماس رہنما نے ایرنی سپریم لیڈر کو غزہ اور اس سے متعلق امور کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 6th 2023, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ غزہ کی صورت حال اور خطے کے منظر نامے کے حوالے سے یہ ملاقات انتہائی اہم رہی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں حماس رہنما نے ایرنی سپریم لیڈر کو غزہ اور اس سے متعلق امور کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ نیز مغربی کنارے میں سامنے آنے والاے واقعات کے بارے میں بھی بتایا کہ کس طرح اسرائیلی جرائم میں مغربی کنارے میں بھی تیزی آ رہی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس موقع پر فلسطینی عوام کی ہمت و جرات کے لیے ان تحسین کی، تاہم انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم پر افسوس ظاہر کیا اور اسرائیلی جرائم کو امریکی اور بعض دوسرے مغربی ملکوں کی حمایت کی بدولت قرار دیا۔

ایرنی سپریم لیڈر نے اس موقع پر فلسطین کے بارے میں اپنی مستقل پالیسی کا ذکر کیا اور صہیونی قوتوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

واضح رہے اسماعیل ہنیہ کی علی خامنہ ای کے ساتھ غزہ میں ایک ماہ سے جاری صورت حال کے دوران پہلی ملاقات تھی۔ اس سے قبل ان کی ایک ملاقات ماہ جون میں رپورٹ کی گئی تھی۔

تہران کو فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے اہم ترین حامی ملکوں میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ رواں ماہ کے دوران ایرانی حمایت یافتہ دورسی مزاحمتی گروپ بھی کھل کر حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

  • 34 minutes ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 21 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 17 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 18 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
Advertisement