جی این این سوشل

دنیا

غزہ پر کوئی کٹھ پتلی حکومت قبول نہیں کرین گے، حماس

حماس فلسطینی عوام کے دلوں میں اور ان کے شعور میں رہے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ پر کوئی کٹھ پتلی حکومت قبول نہیں کرین گے، حماس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غزہ: فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما اسامہ بن حمد نے کہاکہ غزہ کی پٹی پر کوئی کٹھ پتلی حکومت قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں حماس کے بغیر غزہ اور غزہ کے مستقبل کا تعین کرنے کی امریکی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو یہ سوچ رہے ہیں کہ حماس ختم یا غائب ہو جائے گی انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ کوئی زمینی طاقت حماس کو ختم کر سکتی ہے نہ اس کے اثرات کو کم کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حماس غزہ کی پٹی پر کوئی کٹھ پتلی حکومت قبول نہیں کرے گی۔ بلکہ حماس ہی غزہ میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینی عوام کے دلوں میں اور ان کے شعور میں رہے گی، کوئی زمینی قوت حماس کو ختم یا کمزور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے اتحادی امریکا نے حماس کو منظر سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

یہ ایسا ہی تصور ہے جیسا جنگ عظیم دوم کے دوران نازیوں کی کٹھ پتلی ریاست فرانس میں بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے لوگ امریکا کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ ایسی انتظامیہ جو امریکا اور اسرائیل کے لیے اچھی ہوہمارے لوگ ایسی حکومت غزہ میں قبول نہیں کریں گے۔

پاکستان

ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے گئے تھے، میں پھر کہوں گا وہ وہاں اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی علی امین کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ کل کو یہ کے پی کے میں جاکرعلیحدگی کی تحریک ہی نہ چلادیں، ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خدانخواستہ کل کو یہ کے پی کے میں جاکرعلیحدگی کی تحریک ہی نہ چلادیں، ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے۔ یہ دوغلی پالیسی ہے، ان کی کوئی ساکھ نہیں، اپوزیشن لیڈرجب ہمارے ساتھ تھے تو تب بھی ایسی تقاریرکرتے تھے۔

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے گئے تھے، میں پھر کہوں گا وہ وہاں اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی علی امین کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر جب تقریر کررہے تھے تو خوشگوار حیرت ہوئی جب کہ اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے ساتھ بھی اسی طرح جذباتی تقریر کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ آرٹ سکھادیں کہ ہر پارٹی کے ساتھ مل کر ایسی جذباتی تقریر کروں، بلاول بھٹو نے تجویز پیش کی تھی جس کے نتیجے میں کمیٹی بنائی گئی۔ میں بھی اس کمیٹی کا حصہ بنا اچھی تقاریر ہوئیں، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ماحول دیکھا تو احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا سے آپ نے معافی مانگ لی کیونکہ میڈیا کی آپ کو ضرورت ہے ، پتا نہیں جنرل فیض بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کون سے گانے گارہے ہیں جب کہ یہ ہربات پریوٹرن لیتے ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر

لاہور :پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 37 کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں، مکھیوں کو پکڑنے کے لیے جال استعمال کریں اور ڈینگی کے مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے مکمل آستین کے کپڑے پہنیں۔

صحت کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll