جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی وزیر کی جانب سے غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے بارے بیان قبول نہیں، امریکا

تمام فریقین نفرت انگیز بیان بازی سے گریز کریں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی وزیر کی جانب سے غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے بارے بیان   قبول نہیں، امریکا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکا نے اسرائیلی وزیربرائے قومی ورثہ ایمچے ایلیاہو کی جانب سے غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے بارے بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فریقین نفرت انگیز بیان بازی سے گریز کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت نے ان تبصروں کو مسترد کر دیا ہے جنہیں ہم نے بھی مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس تنازعہ کے تمام فریقین کے لیے ضروری ہے کہ وہ نفرت انگیز بیان سے گریز کریں جس کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایمچے ایلیاہو کےبیان نے سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں بھی غم و غصے کو جنم دیا۔ سعودی عرب نے ایمچے ایلیاہو کو برطرف نہ کرنے پر نیتن یاہو کی حکومت پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے۔

 

دنیا

امریکی انتخابات، پوپ فرانسس نے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی

کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں، یہ دونوں کام ہی گناہ ہیں، صحافیوں سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات، پوپ فرانسس نے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی

نیویارک : پوپ فرانسس نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں پوپ فرانسس کاکہنا تھا کہ کیتھولک امریکی، صدارتی انتخابات میں ووٹ دیتے وقت ’کم برے‘ امیدوار کا انتخاب کریں، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔

پوپ فرانسس نے ٹرمپ کی سیاسی حریف کملاہیرس پر شدید تنقید اور کہا کہ کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں، سائنس کہتی ہے حاملہ ہونے کے پہلے مہینے میں انسانی اعضا بن جاتے ہیں، اسقاط حمل سنگین گناہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں، مہاجروں کو بے دخل کرنا، کام نہ کرنے دینا بھی گناہ ہے، ٹرمپ اور کملا دونوں زندگی کے خلاف اقدامات کے حامی ہیں اورامریکی ووٹ ضرور دیں اور کم برائی کا انتخاب کریں۔

خیال رہے کہ امریکا میں کیتھولک عیسائیوں کی تعداد 5 کروڑ 20 لاکھ ہے اور انہیں اکثر اہم سوئنگ ووٹر کے طور پر دیکھا جاتا ہے، پینسلوینیا اور وسکونسن جیسی اہم ریاستوں میں 20 فیصد سے زائد بالغ افراد کیتھولک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور

چین نے کہا ہے کہ غزہ اور یوکرین جنگوں کاواحد حل مذاکرات ہے۔

اے ایف پی کے مطابق چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے جمعہ کو بیجنگ میں شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ مسائل جیسے کہ یوکرین بحران اور اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کا واحد راستہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے فوجی حکام کے عالمی اجتماع کے دوران تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی اور جامع طرز حکمرانی کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز بنی نوع انسان کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ شیانگ شان فورم کے لیے جمعے کو سینکڑوں مندوبین چینی دارالحکومت بیجنگ میں موجود تھے، فورم تین دنوں میں 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے 500 سے زائد نمائندوں کی میزبانی کرے گا۔ فورم کے دوران روس، پاکستان، سنگاپور، ایران، جرمنی اور دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی نمائندے گول میز مباحثوں میں شرکت کریں گے۔

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے۔ فورم میں امریکی نائب معاون وزیر دفاع مائیکل چیس بھی شرکت کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت پانچویں اور پاکستان 16ویں نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

لاہور : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہو گا،دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں ۔ 

بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے اور چار میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ بھارتی ٹیم نے چار میچوں میں 19 گول کیے ہیں جبکہ ان کے خلاف مخالف ٹیم نے صرف 3 گول کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے چار میچوں میں 2 ڈرا اور 2 میں جیت حاصل کی ہے اور 11 گول کیے ہیں۔ پاکستان کے خلاف مخالف ٹیم نے 5 گول کیے ۔

ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت پانچویں اور پاکستان 16ویں نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کو پہلے بھی جیتا ہے، بھارت چار بار اور پاکستان تین بار۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر پونے ایک بجے شروع ہوگا۔ 

اس سے قبل ملائیشیا اور کوریا، اور جاپان اور چین کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی۔ آج سیمی فائنل کے لیے باقی دو ٹیموں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll