سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
اے پی ایس کے بچوں کی قربانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی اور دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونین سے کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی،صدر مملکت


ویب ڈیسک: 16 دسمبر کا دن پاکستان بھر کے شہریوں کے لیے غم و اندوہ کا دن ہے، جب سال 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 132 معصوم بچوں، اساتذہ اور دیگر عملے کے افراد سمیت مجموعی طور پر 147 جانیں لی تھیں۔
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا تھا جنہیں بعد ازاں موت کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
اس سانحے نے نہ صرف پشاور بلکہ پورے ملک کو غم کے سائے میں ڈبو دیا تھا اور آج بھی اس واقعے کا زخم عوام کے دلوں میں تازہ ہے،ملک بھر میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں آج دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں والدین اور لواحقین نے اپنے شہید بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی۔
ڈیفنس کے علاقے سے شروع ہونے والی ریلی آرمی پبلک اسکول تک جاری رہی، جہاں والدین نے اپنے شہید بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور آنکھوں میں آنسو لیے انصاف اور امن کے پیغام کے ساتھ مارچ کیا۔
اس موقع پر والدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ وہ دن ہے جو قوم کو یاد دلاتا ہے کہ دہشت گردی نے ہم سے ہمارا مستقبل چھیننے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی پشاور کے شہری اپنے بچوں کو یاد کرتے ہیں اور ان کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔
دوسری جانب اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغامات میں سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی اور دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونین سے کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے بات چیت ممکن نہیں اور بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ صدر نے کہا کہ امن کے دشمنوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ان معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانی ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کی اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتی رہے گی۔

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- ایک دن قبل
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی
- 5 گھنٹے قبل
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
- 4 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟
- ایک دن قبل





.jpg&w=3840&q=75)






