جی این این سوشل

پاکستان

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھال لیا

نگران وزیراعظم نےمرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سونپا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وفاقی وزیر اطلاعات  مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھال لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ منگل کو نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا۔ سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور اور دیگر حکام نے نگران وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سونپا تھا۔

علاقائی

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

ژوب : ڈیرہ  اسماعیل  خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ 

لیویز حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار ہونا بتائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ : کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈہ جاری

سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق آئینی ترمیمی بل پیش کرنےکی صورت میں سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کیاجائےگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ : کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈہ جاری

سینیٹ کےکل  ہوانے والے اجلاس کا5نکات پرمشتمل ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کےکل  ہوانے والے اجلاس کا5نکات پرمشتمل ایجنڈاجاری کیا گیا ہے،سینیٹ کااجلاس کل شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔

سینیٹ کےکل ہوانے والے اجلاس میں عدالتی اصلاحات سےمتعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ کےایجنڈامیں شامل نہیں  ہے،قائدایوان اسحاق ڈاراجلاس کیلئےوقفہ سوالات ختم کرنےکی تحریک پیش کریں گے ،ضمیرحسین گھمروخیرپورکوگیس کی عدم فراہمی کےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس پیش کریں گے ۔

سینیٹ اجلاس میں سیف اللہ ابڑوحیدرآباد الیکٹرک سپلائی کےمتعلق توجہ مبذول کرانےکا نوٹس پیش کریں گے ،صدرمملکت کےپارلیمنٹ سےخطاب پرمزید بحث بھی اجلاس کےایجنڈے میں شامل ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق آئینی ترمیمی بل پیش کرنےکی صورت میں سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کیاجائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور

چین نے کہا ہے کہ غزہ اور یوکرین جنگوں کاواحد حل مذاکرات ہے۔

اے ایف پی کے مطابق چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے جمعہ کو بیجنگ میں شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ مسائل جیسے کہ یوکرین بحران اور اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کا واحد راستہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے فوجی حکام کے عالمی اجتماع کے دوران تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی اور جامع طرز حکمرانی کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز بنی نوع انسان کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ شیانگ شان فورم کے لیے جمعے کو سینکڑوں مندوبین چینی دارالحکومت بیجنگ میں موجود تھے، فورم تین دنوں میں 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے 500 سے زائد نمائندوں کی میزبانی کرے گا۔ فورم کے دوران روس، پاکستان، سنگاپور، ایران، جرمنی اور دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی نمائندے گول میز مباحثوں میں شرکت کریں گے۔

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے۔ فورم میں امریکی نائب معاون وزیر دفاع مائیکل چیس بھی شرکت کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll