جی این این سوشل

پاکستان

حکومتی نظام نیب کی موجودگی میں نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

25 سال ہو گئے اور اس ادارے نے کتنوں کو کرپشن کے الزام میں پکڑ کر عدالت سے سزا دلوائی ہے، سینئر رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومتی نظام نیب کی موجودگی میں نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے ہوتے ہوئے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا، یہ واحد ادارہ ہے جس کا مقصد صرف سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے۔

کراچی میں نیب کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کو بنے ہوئے 25 سال ہو گئے اور آپ خود اندازہ لگا لیں کے اس ادارے نے کتنوں کو کرپشن کے الزام میں پکڑ کر عدالت سے سزا دلوائی ہے تو ہمیں کوئی شخص نہیں ملے گا۔ نگران حکومت ہی کوئی فیصلہ کرلے کہ نیب کے ادارے کا کیا کرنا ہے؟ یہ ادارہ وقت کا ضیاع اور لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ آج بھی جیلوں میں پڑے ہیں، ان کی زندگیاں مفلوج ہیں کیس پر کیس بنتا ہے سالہ سال کیس چلتا ہے اورپھر پتا چلتا ہے کہ اس کیس میں کوی حقیقت نہیں ہے اور جو وقت کا ضیاع ہے اور یہ ادارہ جو لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے اس کا کون ذمہ دار ہے۔ ہمیشہ کہتا ہوں جو کیسز ہم پر بنائے ہیں انکو چلائیں، یہ کیس کب تک چلے گا یہ وقت بتائے گا، نہیں پتا کیس کی نوعیت اور ہمارا جرم کیا ہے، یہ کس قسم کا احتساب ہے، کون سا انصاف ہے؟ کئی جج ان عدالتوں سے ریٹائرڈ ہو کر گھر چلے گئے، اگر اس ادارے کو ختم نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا۔

 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سیاسی لیڈر ہیں، سیاستدانوں کی ملاقاتیں ہونا اچھا ہوتا ہے، ملکی سیاست میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر آگے کے راستے کا تعین کرنا پڑے گا، 35 سال سے سیاست میں ہوں، سیاست کروں گا، ان حالات میں الیکشن کا قائل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں، مسائل کا حل اتحاد ہی دے سکتا ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں رہی، اپوزیشن میں بیٹھے نہیں لیکن بڑی جماعت تھی، پی ٹی آئی کا سیاست میں ایک رول ہے، میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوتا، میری دعا ہے الیکشن صاف و شفاف ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ میرا نوازشریف سے ذاتی تعلق، عزت کا رشتہ برقرار رہے گا، نوازشریف کے ملک آنے سے 10 روز قبل قطر میں ملاقات ہوئی تھی، مجھے بلائیں گے تو چلا جاؤں گا، پارٹی کے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہا ہوں، آج جس طرح کے ملکی حالات ہیں ان میں الیکشن کی چوری کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اگر آج بھی سبق حاصل نہ کیا تو آگے بھی خرابی ہی ملے گی۔

دنیا

رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں سابق انسپکٹر جنرل پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید

سعودی عرب میں عہدے کے ناجائز استعمال، جعلسازی اور رشوت لینے کے الزامات میں سابق آئی جی پولیس کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

دارالحکومت ریاض سے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت نے سابق آئی جی پولیس جنرل خالد بن قرار الحربی پر ڈیڑھ کروڑ ریال جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ 

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں سابق انسپکٹر جنرل پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

داعش کاایک مرتبہ پھر افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

داعش کے دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

داعش کاایک مرتبہ پھر  افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

داعش کے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تازہ واقعہ میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے دائی کنڈی میں حملہ کیا۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی گزشتہ روز ہونے والے حملے کی تصدیق کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ فروری میں کالعدم تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے انٹیلی جنس سربراہ قاری فاتح اورداعش بھارت کے سربراہ اعجاز امین اہنگرکوکابل میں ہلاک کردیا گیا تھا جس کی افغان حکومت نے باقاعدہ طورپراس کی تصدیق تھی۔

اعجاز امین کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کے حملوں میں تبدریج اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکا بھی افغانستان میں بگڑتی امن و امان سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔ تقریباً 25 سال سےبھارت کومطلوب اعجازاہنگرعرف ابوعثمان الکشمیری کا نام جنوری 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل حرکت اللہ جہاد نامی تنظیم سے وابستہ اعجاز ہنگرنے 2015 میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیارکی تھی، بھارتی حکومت کے مطابق وہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم کیلئے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا۔

طالبان کی نگراں حکومت سے قبل اعجاز اہنگرافغان جیل میں تھا تاہم 2021 میں کابل پرطالبان کنٹرول کےبعد جیل سے فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ ماہ بھی دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔ 

ادارہ شماریات  کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔   

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا، بجلی فی یونٹ 26 پیسے مہنگی ہوئی، دال چنا 9 روپے 26 پیسے اور لہسن 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، بیف فی کلو 11 روپے تک مہنگا ہوا، مٹن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک اضافہ ہوا، تازہ دودھ، دہی، گھی، ٹوٹا باسمتی چاول مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔  

اعدادوشمارکےمطابق  ایک ہفتے میں کیلا فی درجن 8 روپے تک سستا ہوا، دال ماش بھی 8 روپے فی کلو تک سستی ہوئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 17 روپے تک سستا ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 3 روپے تک کی کمی ہوئی، آلو کی فی کلو قیمت میں 82 پیسے کی کمی ہوئی، دال مونگ، دال مسور، پیاز، خوردنی تیل، چینی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll