جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان

مچل سینٹنراور راچن رویندرا کی واپسی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مچل سینٹنر اور راچن رویندرا کو رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے سلیکٹر سیم ویلز نے کہا ہے کہ مچل سینٹنر اور راچن وریندرا کی ٹیم میں شمولیت سے سکواڈ مضبوط ہو گا۔

مچل سینٹنر نے اپنے 24 ٹیسٹ میچز میں سے آخری 2021 میں کھیلا تھا جبکہ راچن رویندرا کو جنوری 2022 میں ماؤنٹ مونگانوئی میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ ٹیم کے سپن یونٹ میں اعجاز پٹیل اور ایش سودھی کا ساتھ دیں گے ۔ سلیکٹر سیم ویلز نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے سکواڈ کا انتخاب کیا ہے جو بنگلہ دیش میں مقابلہ کر سکتا ہے اور کامیاب ہو سکتا ہے۔

اعجازپٹیل، ایش سودی ، مچل سینٹنر، گلین فلپس اور راچن رویندرا کے ساتھ ہمارے پاس ایک مضبوط سپن یونٹ ہے جو سیریز کے دوران اچھی ورائٹی اور آپشنز پیش کرسکتاہے۔ کائل جیمیسن فروری میں بیک سرجری کے بعد ٹیسٹ سکواڈ میں واپس آئیں گے۔ وہ فاسٹ بائولنگ یونٹ میں ٹم ساؤتھی اور میٹ ہنری کے ساتھ شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی

انہوں نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی  مستعفی

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آصف درانی نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا، آصف درانی کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی آسامی خالی ہوگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ، صحافیوں نے مائیک اٹھا لیے

گزشتہ روز بانی  پی ٹی آئی عمران خان نے بھی علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ، صحافیوں نے مائیک اٹھا لیے

پاکستان تحریک انصاف کی نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان کیخلاف احتجاج کیا۔صحافیوں نے  پی ٹی آئی رہنماؤں کے سامنے سے احتجاجاً مائیک اٹھا لیے۔

 پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق گفتگو غیر ضروری تھی، اس کا ہماری سیاست سے تعلق نہیں ہے۔صحافیوں کے احتجاج کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما نیوز کانفرنس کیے بغیر ہی اٹھ گئے۔

گزشتہ روز بانی  پی ٹی آئی عمران خان نے بھی علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دیا تھا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں  گفتگو کی تائید نہیں کرتا، علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد کے سنگجانی کی مویشی منڈی میں ہوئے پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کے خلاف بیان دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ عوام ان صحافیوں کو پہچانیں جو قلم بیچ رہے ہیں، جس کے بعد کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو معافی مانگنا پڑگئی تھی۔

جلسے کے اگلے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر کےخلاف پارلیمنٹ کی پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آؤٹ بھی کیا تھا، جس کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز صحافیوں کو منانے پہنچے تھے۔

صحافیوں کی جانب سے واک آؤٹ کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر  کی جانب سے غیر مشروط معافی بھی مانگی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف آئی اے کی جانب سے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ایف آئی اے ڈائریکٹر نے 3 افسران پر مشتمل جے آئی ٹی  تشکیل دی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کی جانب سے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

پاسکو کیس اور سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز کی گرفتار ی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے  کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو پیش کرے گی، ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا ہے، مقدمہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا۔

 حالات کے پیش نظر ایف آئی اے ڈائریکٹر نے 3 افسران پر مشتمل جے آئی ٹی  تشکیل دی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کریں گے جبکہ گل شہناز اکرم اور امتیاز نیازی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll