جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ

کوشش کر رہے ہیں فضائی آلودگی میں کمی لائی جائے، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 4 روز سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں چند فیصلے ہوئے ہیں، 9 نومبر کو پہلے ہی چھٹی کا اعلان ہو چکا ہے، مخصوص اضلاع میں جمعرات سے اتوار تک تمام سکول، کالجز اور سرکاری ادارے بند رہیں گے، لاہور ڈویژن، وزیر آباد، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب میں چھٹی ہو گی۔ بھارت میں پاکستان سے چار گنا زائد فصلیں جلائی جا رہی ہیں، بھارت کی وجہ سے ہمارے لیے مسئلے پیدا ہو رہے ہیں، سکول کے بچوں کو آنکھوں میں اور سانس کے مسائل آ رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بیکریز، فارمیسیز، شادی گھر کھلے رہیں گے، ہر قسم کے پارکس بند رہیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے، کسی نے چھٹی پر جانا ہے تو چلے جائیں لاہور کو تھوڑا ریسٹ دیں، شہری ماسک ضرور پہنیں۔ یہ مستقل فیصلہ نہیں صرف ایک دفعہ کریں گے، فیصلے کا اطلاق صرف رواں ہفتے کے لیے ہو گا، اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے، دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے سختی کرنا پڑے گی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں فضائی آلودگی میں کمی لائی جائے، 9 نومبر کو بارش کا بھی امکان ہے، دہلی کے بھی سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔فیکٹریاں بند کر کے مزدوروں کا چولہا بند نہیں کر سکتے، جمعہ والے دن چھٹی کے لیے تاجروں سے درخواست کریں گے، سموگ کا زیادہ مسئلہ بارڈر کی دوسری طرف سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپیل ہے 4 دن تک گھروں میں رہیں یا سیر کے لیے لاہور سے باہر چلے جائیں، احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے بزرگ، بچے ماسک ضرور پہنیں، لاہور فیسیٹول کو بھی بند کر دیا ہے، پنجاب حکومت یہ تمام اقدامات ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت کر رہی ہے۔

پاکستان

ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں  کی ضمانتیں  منظور

مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما شیخ امیتاز کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروا دیے گئے جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم پی اے کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

عدالت نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی۔

گزشتہ روز، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی تھیں۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آر آر کے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب ناکرنے والوں کو جرمانے عائد

پی آر اے نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نا کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آر آر  کے   الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب ناکرنے والوں کو جرمانے عائد

پی آر آر نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نا کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی آر اے نعمان یوسف کی ہدایت پر فائیو سٹار ہوٹلز کو جرمانے عائد کر دیے گئے ، تمام فائیو سٹار ہوٹلز کو ایک ایک لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 

جرمانہ عائد کرنے کے بعد تمام فائیو سٹار ہوٹلز کو سسٹم انسٹال کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت فراہم کیا گیا، مقرر کردہ وقت کے باوجود الیکٹرونک سسٹم کی تنصیب نا کرنے کی صورت میں دوگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

پی آر اے نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نا کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ، متعدد بار یاد دہانی اور معلوماتی سیشنز منعقد کرنے کے باوجود سسٹم کی تنصیب نا کی گئ ۔

ریسٹورینٹس میں سسٹم کی تنصیب کے باوجود رسیدوں کا اجراء نا کرنے والوں کو بھی انتباہ جاری کی گئ ، 60 لاکھ سالانہ یا زائد آمدن والے ریسٹورنٹس کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

اکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll