آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے ملزمان کو پی سی اوکی سہولت میسرنہیں، جیل سپرٹینڈنٹ کا عدالت میں جواب


سپرٹینڈنٹ جیل اڈیالہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے سے معذرت کر لی،جیل سپرٹینڈنٹ نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی رخصت کے باعث سپرٹینڈنٹ جیل اڈیالہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔
سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنا جواب جمع کرایا جس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سےبات کروانے سے معذرت کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی فون پربیٹوں کے ساتھ بات نہ کروانے کی توہین عدالت کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔
سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں عمران خان کی ان کےبیٹوں سے بات کروانے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ 18 اکتوبرکوخصوصی اقدامات کرکے بات کروائی گئی،تاہم واٹس ایپ پربیرون ملک مستقل بات کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ جیل رولزمیں تبدیلی کے لیے عدالت محکمہ داخلہ پنجاب کوترمیم کی ہدایت کرسکتی ہے،جیل پی سی او کے ذریعے فیملی اوروکلاء سے قیدیوں کی بات کی سہولت دی جاتی ہے ۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے ملزمان کو پی سی اوکی سہولت میسرنہیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے جواب میں مزید کہا کہ عدالت کی حکم عدولی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے ۔
عدالت نے بغیرکسی کارروائی کے سماعت پیر 13 نومبر تک ملتوی کردی۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل





