جی این این سوشل

دنیا

دو ہزار تیئس ریکارڈ پر گرم ترین سال ثابت ہوگا،اقوام متحدہ

رواں سال اکتوبر میں درجہ حرارت بلند ترین سطح پر رہا اس لیے2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال ہونا تقریباً یقینی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دو ہزار تیئس ریکارڈ پر گرم ترین سال ثابت ہوگا،اقوام متحدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او)نے کہا ہے کہ 2023 درجہ حرارت کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد گرم ترین سال ثابت ہوگا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایم او نے ایک بیان میں بتایا کہ رواں سال اکتوبر میں درجہ حرارت بلند ترین سطح پر رہا اس لیے2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال ہونا تقریباً یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبرمیں مجموعی طور پر زیادہ تر یورپ میں اوسط سے زیادہ بارش ہوئی طوفان بابیت شمالی یورپ سے ٹکرایا، اور طوفان ایلین نے پرتگال اورسپین کو متاثر کیا ہے۔

تفریح

متھیرا نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھا دیا

معروف ٹیلی ویژن میزبان نے کہا کہ اس بیماری کی تشخیص کے بعد مجھے دوائیں دی گئیں جو میں نے کچھ عرصے تک استعمال کیں پھر انہیں چھوڑ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متھیرا   نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن میزبان متھیرا نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن میزبان متھیرا نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ذہنی بیماری کا شکار ہیں جسے “کاگنیٹو ڈس آرڈر” کہا جاتا ہے، اس بیماری کی وجہ سے ان کی یادداشت اور دماغی صلاحیتوں میں کمی آئی ہے۔

 متھیرا نے کہا کہ مجھے اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر کے بارے میں اُس وقت پتا چلا جب میں بالغ ہوچکی تھی، اُس وقت جب آپ اپنی ذہنی حالت کے لیے طبی مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تومجھے میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں ADHD کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ بیماری ان کے لیے بہت مشکل رہی ہے لیکن وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

معروف ٹیلی ویژن میزبان نے کہا کہ اس بیماری کی تشخیص کے بعد مجھے دوائیں دی گئیں جو میں نے کچھ عرصے تک استعمال کیں پھر انہیں چھوڑ دیا کیونکہ میں دواؤں پر منحصر نہیں ہونا چاہتی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شاہ فیصل 3 نمبر میں آتشزدگی ، وزیراعلی سندھ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ پر فوری قابو پا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ فیصل 3 نمبر میں آتشزدگی ، وزیراعلی سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہ فیصل 3 نمبر میں رہائشی عمارت کی دکانوں میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کمشنر کراچی اور ڈی سی ملیر کو فوری جائےوقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی سی کو امدادی کاموں کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ غیرقانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور غیر قانونی پٹرول کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ پر فوری قابو پا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

عمارت کی چھت پرلوگوں کے موجود ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ 

تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ کو بھجانے میں مصروف ہیں ۔

شدید آگ کے باعث لوگ آگ میں پھنس گئے ہیں ۔ 

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا ۔ 

عمارت کی چھت پرلوگوں کے موجود ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll