جی این این سوشل

پاکستان

تاشقند،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات خصوصاً دو طرفہ تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تاشقند،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تاشقند: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات خصوصاً دو طرفہ تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔

جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات خصوصاً دو طرفہ تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آذربائیجان ایئر لائن کے پاکستان کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور اسے کاروبار ، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

وزیر اعظم اور آذر بائیجان کے صدر نے اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر مشترکہ چیلنجز، علاقائی تعاون اور اجتماعی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ای سی او کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

تینوں میچز چین کے شہر ہلنبیور کے موکی ٹریننگ بیس میں کھیلے جائیں گے ۔ رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز  ٹرافی  کیلئے    جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین میں جاری ہے۔

ٹورنامنٹ میں (کل)جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 

اسی روز کا دوسرا میچ جنوبی کوریا اور دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان اور میزبان چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

تینوں میچز چین کے شہر ہلنبیور کے موکی ٹریننگ بیس میں کھیلے جائیں گے ۔ رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور چیمپئن کا فیصلہ 17 ستمبر کو ہو گا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا   پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے  پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد اور  چیئرمین پیلپز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے ۔   

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔ 

وزیر اعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز "چارٹر آف پارلیمنٹ" کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ اس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوں گے۔   

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا   پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا ۔

واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کے  ملاقات کرنے والے وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے،جبکہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل  بھی موقع پر موجود تھے۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ہواوے نےٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

اب کمپنی نے ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کراکر سب کو حیران کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہواوے نےٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون ”میٹ ایکس ٹی“ متعارف کرادیا.

گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ ہواوے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرائے گا، تاہم اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اب کمپنی نے ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کراکر سب کو حیران کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہواوے کی جانب سے متعارف کرائے گئے دنیا کے پہلے ٹرپل فولڈ ایبل فون میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور ٹولز دیے گئے ہیں، فون دوسری زبانوں اور خصوصی طور پر انگریزی سے چینی زبان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔

فون میں اے آئی ویڈیو، فوٹو اینڈ وائس ایڈینگ کے فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں بہترین اور طاقتور ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے بھی دیے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دو کیمرے ترتیب وار 12 میگا پکسل کے ہیں جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کی سب سے خاص بات اس کا منفرد ڈیزائن ہے، جسے کھولنے کے بعد فون انگریزی حرف زیڈ کی طرح لگتا ہے، اس فون میں آج تک کے روایتی فون کے مقابلے ایک اسکرین زیادہ ہے۔

ٹرپل فولڈ ایبل فون میں 5600 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 56 واٹ کا فاسٹ چارجر اور 50 واٹ کا وائر لیس چارجر دیا گیا ہے، اسے 16 جی بی ریم تاہم مختلف میموری ماڈیولز جن میں 128، 256 اور 512 جی بی ماڈیول شامل ہیں میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کا ڈیزائن ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ اسے عام روایتی فون کی طرح استعمال کرتے وقت اس کا اسکرین 7 انچ سے کم جب کہ مکمل کھولے جانے کے بعد اس کا اسکرین 10 انچ ہوجائے گا، ساتھ ہی فون کو ٹیبلیٹ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

فون کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 8 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے جب کہ فون کے سب سے زیادہ میموری ماڈیول کی قیمت 3300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 9 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

فون کو چین سمیت دنیا بھر میں 20 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اسی دن دنیا بھر میں آئی فون 16 کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll