جی این این سوشل

پاکستان

پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ زندگى میں نام کمایا ہے ،نیلوفر بختیار

غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم جسکا بڑا شکار بچے اور خواتین ہیں نہایت تشویشناک ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ زندگى میں نام کمایا ہے ،نیلوفر بختیار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وویمن (این سی ایس ڈبلیو ) کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہ ہے کہ پاکستانی خواتین ملکی آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں، پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ زندگى میں نام کمایا ہے ،یہ خواتین سیاست بھی کرنا جانتی ہیں اور بینظیر بھٹو کی صورت وزیراعظم بن کر ملک بھی چلا سکتی ہیں ۔نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وویمن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے او آئی سی کی کانفرس “وومن ان اسلام” سے خطاب کرتےہوئے کیا۔

نیلوفر بختیا نے پاکستانی وفد کے ہمراہ جدہ میں او آئی سی کی کانفرس “وومن ان اسلام” میں شرکت کی۔ تین روزہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مسلم خواتین کی تاریخی اور عصر حاضر میں کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نے پاکستانی خواتین کے بلند حوصلے اور عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین ملکی آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں۔

پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ زندگى میں نام کمایا ہے ۔ نیلوفر بختیار نے کہا کہ یہ خواتین سیاست بھی کرنا جانتی ہیں اور بنظیر بھٹو کی صورت وزیراعظم بن کر ملک بھی چلا سکتی ہیں ۔ خواتین نے بدترین سماجی و معاشی حالات کے ساتھ حوصلے سے سیلاب، زلزلے اور وبا کو بھی جھیلا ہے۔

غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم جسکا بڑا شکار بچے اور خواتین ہیں نہایت تشویشناک ہیں ۔ تاریخ کبھی ان مظالم پر انسانی حقوق کے ان علمبرداروں کو فراموش نہیں کرے گی جو آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

پاکستان

عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے راہداری ضمانت منظور کرلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی اور انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جس کی راہداری ضمانت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عمر ایوب اور زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تاہم کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے چاروں پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے جلسہ 2 گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، درخواست گزاروں کی گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔

دریں اثنا، زرتاج گل کی جانب سے بھی اسی قسم کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ زرتاج گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ آئین ہر سیاسی جماعت کو پر امن جلسے کی اجازت دیتا ہے، انتظامیہ نے جلسہ 2گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کو قومی اسمبلی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، درخواست گزار کو بھی راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے لوگوں کو اٹھا نے والے کوئی خلائی مخلوق تھی ، جبری طور پر لوگوں کو گمشدہ کرنا جمہوریت میں نہیں چل سکتا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم صرف آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے لیے مشکلات میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو شکست

چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی  پہلی کامیابی، جاپان کو شکست

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔

قومی ٹیم  کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان دوسرے کوارٹر میں میچ برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے پاکستان کو ایک بار پھر سے برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس سے قبل ایونٹ میں قومی ٹیم کے ابتدائی دو میچز ڈرا ہو گئے تھے، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2 سے جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ کل میزبان چین کے خلاف کھیلے گی جبکہ اپنا آخری میچ 14 ستمبر 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کا سیمی فائنل 16 ستمبر اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت اپوزیشن سے خائف ہو کر اندھے اور کالے قانون بنا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے کالے قوانین بنائے جا رہے ہیں، چیئرمین اے پی پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت اپوزیشن سے خائف ہو کر اندھے اور کالے قانون بنا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج ایک نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے کالے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو مارشل لا کے بدترین دور میں بھی نہیں تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک جلسے کے لیے حکومت اپوزیشن سے خائف ہو کر اندھے اور کالے قانون بنا رہی ہے، آپ نے اسلام آباد میں عوام کے ’فری اسمبلی‘ کے آئینی حق کو ختم کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے دارلحکومت میں جمہوریت نہیں آمریت ہے، ہم اور قومی اسمبلی، سینیٹ کے ممبران ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، تمام سیاسی جماعتیں مل کر اپنے حق کو اس قانون کے تابع کررہی ہیں، اپنے آپ کو ایک ’ایس ایچ او‘ اور ایک ڈپٹی کمشنر کے تابع کررہی ہیں۔ 8 ستمبر کو ایک سیاسی جماعت کو جلسہ کی اجازت ملی،اس جلسہ سے پہلے، اس کے دوران اور اس کے بعد جو ہوا وہ اس ملک کی آج کی سیاسی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

چیئرمین عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ جلسہ اسلام آباد سے باہر تھا، حکومت نے آدھا اسلام آباد بند کردیا، جلسہ والے دن انٹرنیٹ سست کردیا، ہر سڑک پر کنٹینر لگے ہوئے تھے، یہ کون سی جمہوریت ہے کہ حکومت خود محصور ہو کر رہ گئی۔ جب آپ ایک ایک ذمہ دار آئینی عہدے پر ہوں تو جو بھی لفظ آپ بولتے ہیں تو وہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،لوگ دیکھتے ہیں اور یہ آپ کی جماعت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ کے دوران جو تقاریر ہوئی اس میں عوام کی بات کسی نے بھی نہیں کی، پورے جلسے کے دوران صرف ایک دوسرے پر الزامات اور گالم گلوچ کی گئی، جو الفاظ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے استعمال کیے وہ کسی کو زیب نہیں دیتے، ان کی مذمت نہ ہو تو جمہوریت کا حق ادا نہیں ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll