جی این این سوشل

کھیل

پی سی بی نے انضمام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا،ترجمان

انضمام الحق نے قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے 30اکتوبر کو استعفیٰ دیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی سی بی نے انضمام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا،ترجمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق انضمام الحق نے قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے 30اکتوبر کو استعفیٰ دیا تھا جسے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان انضمام الحق کو 7اگست 2023کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ۔

پاکستان

ایشیا پاک انوسٹمنٹ بجلی سستی کرنے کا اعلان

چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ نے کہا کہ ہم حکومت کواس ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیا پاک انوسٹمنٹ بجلی سستی کرنے کا اعلان

چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ کے  سی سی او شہریار چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے طور پر پاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ نے اپنے آئی پی پی کی جانب سے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا ، کافی عرصے سے پاکستان کی انرجی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر  اس پر کام کرنا ہوگا کہ  صارفین کو کیسے بجلی سستی دی جاسکتی ہے ، آئی پی پیز کے تحت ہم سب کو  بھی صارفین کو سہولت دینا ہوگی ۔

وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت کم کرنے کے لئے تجاویز دینے جارہے ہیں، لبیرٹی نے بھی اپنی منافع کو 2021 میں شئیر کیا تھا ، 2021 سے بجلی کا سیکٹر مسلسل مسائل میں جاتا رہا ۔ 

اس موقع پر آئی پی پی مالک شہریار چشتی کا کہنا تھا کہ  قیمت اس لیےکم کر رہےہیں کہ صارف بجلی خرید نہیں پا رہا، ملک میں بجلی کی صورتحال خراب تر ہوئی ہے،  بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کواس ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دوسرے پاور پلانٹ کیا سوچتے ہیں یہ ان پر ہے ، لیکن ہم سب کو اس پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔  

بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں۔


آئی پی پیز سے معاہدے یکطرفہ ختم نہیں کیے جا سکتے، وفاقی وزیر پاور نے واضح کردیا ۔ 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول  کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ

گورنر بلوچستان نے کہا کہ گورنر ہاؤس آیا ہوں جید علماء کرام میں کھڑا ہوکر خوشی ہوئی، میں آئندہ بھی سندھ آتا رہوں گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول  کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کہا  کہ 12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول  کی بھی چھٹی ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ میں اسی چھٹی کیلئے وزیر اعظم کو بھی خظ لکھوں گا  وہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کرے۔

 گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج علما کرام کا اجلاس بھی تھا یہ  ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہے، ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھیں گے کہ 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی کا اعلان کیا جائے، ان دنوں لوگ عشق میں مبتلا ہوتے ہیں اگر باقی تہواروں میں چھٹی ہوتی ہے تو 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی ہونی چاہیے۔

گورنز سندھ  نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں جس سے عاشقان رسولؐ کی دل آزاری ہو اس بار بھی پورا مہینہ گورنر ہاؤس سجا رہے گا۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ گورنر ہاؤس آیا ہوں جید علماء کرام میں کھڑا ہوکر خوشی ہوئی، میں آئندہ بھی سندھ آتا رہوں گا، آپ کے پروگراموں میں شرکت کرتا رہوں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کوئٹہ آنے کی دعوت دیتا ہوں کامران ٹیسوری سے سیکھیں گے ان کا گورنرشپ میں لیڈ رول ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے راہداری ضمانت منظور کرلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی اور انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جس کی راہداری ضمانت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عمر ایوب اور زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تاہم کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے چاروں پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے جلسہ 2 گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، درخواست گزاروں کی گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔

دریں اثنا، زرتاج گل کی جانب سے بھی اسی قسم کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ زرتاج گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ آئین ہر سیاسی جماعت کو پر امن جلسے کی اجازت دیتا ہے، انتظامیہ نے جلسہ 2گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کو قومی اسمبلی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، درخواست گزار کو بھی راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے لوگوں کو اٹھا نے والے کوئی خلائی مخلوق تھی ، جبری طور پر لوگوں کو گمشدہ کرنا جمہوریت میں نہیں چل سکتا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم صرف آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے لیے مشکلات میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll