تحریک انصاف نے سال 2018 میں حکومت سنبھالی تو معیشت تاریخ کے بدترین بحران کی زد میں تھی، پارٹی ترجمان


پی ڈی ایم کی گزشتہ 20 ماہ کی حکومت کے دوران ملکی معیشت کی ناقابلِ تصوّر تباہی پرپاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم نے وائیٹ پیپر جاری کر دیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وائیٹ پیپر میں پی ڈی ایم کی نالائق اور نااہل حکومت کے معیشت کے ساتھ سنگین کھلواڑ کی تفصیلات اعداد و شمار کے ساتھ قوم کے سامنے رکھ دی گئیں۔وائیٹ پیپر میں تحریک انصاف حکومت کی 3.5 سال میں 17 سالہ بہترین معاشی کارکردگی کا بھی مفصل جائزہ پیش کیا گیا،تحریک انصاف نے سال 2018 میں حکومت سنبھالی تو معیشت تاریخ کے بدترین بحران کی زد میں تھی۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے اوربیرونی قرض کی ادائیگی کے لیے دوست ممالک سے غیر ملکی قرضوں کے حصول کی ہر ممکن کوشش کی،وزیراعظم عمران خان کے کورونا وبا سے قابلِ ستائش طریقے سے نمٹنے پر ورلڈ بینک نے پاکستان کو کووڈ سے بہترین مقابلہ کرنے والے سرِفہرست تین ممالک میں شامل کیا،کووڈ کے باوجود عمران خان نے زراعت، تعمیرات اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کموڈٹی سپر سائیکل کے باعث عالمی سطح پر ہونے والی بلند ترین مہنگائی کے اثرات سے قوم کو محفوظ رکھتے ہوئے شرح مہنگائی کو 12.7 فیصد تک محدود رکھا،پی ٹی آئی نے حکومت کے تیسرے اور چوتھے سال میں 6 فیصد شرح نمو حاصل کی، سال 2007 کے بعد پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس نے مسلسل 2 سال 6 فیصد کی رفتارسے ترقی کی ،مالی سال 22 میں زرعی ترقی کی شرح 4.4 فیصد رہی جو کہ مالی سال 2005 کے بعد بلند ترین ہے،لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح سال 2021 میں 11.5 فیصد اور سال 2022 میں 11.7 فیصد رہی جو کہ سال 2005 کے بعد بلند ترین شرح ہے،پی ٹی آئی کی 3.5 سالہ حکومت کے دوران اوسط شرح نمو 5.7 فیصد رہی جو ن لیگ کے گزشتہ دور میں 5.2 فیصد اور پیپلز پارٹی کے دور میں 3.6 فیصد تھی،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برآمدات 32 ارب ڈالر جبکہ ترسیلاتِ زر 31 ارب ڈالر کی ریکارڈ سچح تک پہنچیں۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے اپنے گزشتہ دور میں درآمدی ایندھن پر منحصر پاور پلانٹس کے ذریعے توانائی شعبے کو بدانتظامی سے دوچار کیا،تحریک انصاف کو ن لیگ حکومت کی نا اہلی کی بدولت 1.6 کھرب روپے کا گردشی قرضہ اور 1.4 کھرب تک کی سالانہ کیپیسیٹی پیمنٹس ورثے میں ملیں،مالی سال 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 ارب ڈالر اور ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 9.4 ارب ڈالر کی سطح پر تھے،تحریک انصاف نے 2018 میں ایک ایسی معیشت سنبھالی جو تباہی کے دہانے پر اور بیرونی بحران کا شکار تھی،پاکستان کو 2018 میں بیرونی قرض کی ادائیگی کیلئے 32 ارب ڈالر کی فوری فنڈنگ درکار تھی۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کووڈ کے باجوود تحریک انصاف نے پہلے 3 سال کے دوران سالانہ 1.84 ملین کی شرح سے 5.5 ملین نوکریاں فراہم کیں جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے گزشتہ ادوار کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے،تحریک انصاف حکومت کموڈٹی سپر سائیکل کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2018 سے نیچے لے کر آئی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کیا،اپریل 2022میں رجیم سازش کے نتیجے میں پی ڈی ایم حکومت ملک پر قابض ہوئی اور 16 ماہ کے دوران اچھی بھلی چلتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا،پی ڈی ایم حکومت کی ناقص پالیسیوں نے تمام کاروباری سرگرمیوں کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں معیشت تیزی سے تنزلی کا شکارہوئی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا،ریکارڈ مہنگائی نے عوام کی قوتِ خرید تقریباً ختم کر دی اور نتیجتاً غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا،پی ڈی ایم حکومت نے 6 فیصد کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کو تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچاتے ہوئے منفی کر دیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مئی 2023 میں سالانہ افراط زر کی شرح 70 سالہ تاریخ میں بلند ترین 38 فیصد ریکارڈ کی گئی اور خوراک کی افراط زر 50 فیصد تک پہنچ گئی،بیروزگاری 75سالوں کی بلند ترین سطح 8.5 فیصد تک پہنچی، پی ڈی ایم کے 16 ماہ میں 2 ملین سے زائد افراد بےروزگار ہوئے اور 2 کروڑ خطِ غربت سے نیچے چلے گئے،پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ مارچ 2022 میں 5 فیصد سے بڑھ کے 50 فیصد تک پہنچ گیا اور معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ مسلسل منڈلانے لگا،پی ٹی آئی کے دورمیں 31.3 ارب ڈالر کے مقابلے ترسیلات زر کم ہو کر 27 ارب ڈالر رہ گئیں اور برآمدات 31.7 ارب ڈالر کے مقابلے میں 27.7 ارب ڈالر تک گر گئیں،پی ڈی ایم حکومت میں پاکستانی روپیہ تقریباً 122درجے تک کی بدترین بےقدری کا شکار ہوا جو پی ٹی آئی کے 3.5 سالہ دور میں صرف 60 روپے کم ہوا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے موڈیز، فچ اور ایس اینڈ پی نے پاکستانی معیشت کی کریڈٹ ریٹنگ کو منفی کر دیا،پی ڈی ایم نے 16 ماہ کے عرصے میں بیرونی قرض میں تقریباً 20 کھرب روپے کا اضافہ کیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 40 ماہ کے دوران کوویڈ کے باوجود 18.3 کھرب کا قرض لیا،آئی ایم ایف نے اپنی سٹاف رپورٹ میں پی ڈی ایم حکومت کی ایکسچینج ریٹ میں ہیرا پھیری، کیپیٹل کنٹرول اور ٹیکس اقدامات جیسی ناقص پالیسی سازیوں کو اجاگر کیا،مالی سال 2023 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ شعبے کی نمو منفی 8 فیصد تک گر گئی جس میں پی ٹی آئی حکومت نے مسلسل 2 سال 11فیصد سے زیادہ ترقی حاصل کی۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں حاصل کردہ بلند ترین برآمدات میں 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر میں 14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،پی ڈی ایم حکومت کی 16 ماہ کے دوران سیاسی رشوت ستانی،بے جا اخراجات اور ٹیکس حصول میں ناکامی جیسی نااہلیاں پاکستان کی تاریخ میں سب سے تیزی سے قرض جمع کرنے کا باعث بنیں۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پی ڈی ایم نے معیشت کی تباہی کیلئے معاشی اعداد و شمار میں ہیر پھیر اور ایکسچینج رہیٹ کو مصنوعی طریقے سے قابو کرنے جیسے فارمولے اختیار کیے،بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے توانائی کی طلب اور سپلائی میں بگاڑ پیدا کیا جب پیداوار کی گنجائش بجلی کی طلب سے تین گنا زیادہ تھی،صرف 15 دنوں میں 2 ماہ کی ضرورت سے زیادہ کا تیل درآمد کیا وہ بھی ایسے وقت میں جب تیل کی بین الاقوامی قیمتیں عروج پر تھیں،مصنوعی طور پر پیدا کیے گئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے نتیجے میں کرنسی کی گراوٹ کو قابو کرنے اور مارکیٹ میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے درآمدی پابندیاں عائد کر دیں۔
ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ معاشی عدم استحکام پھیلانے کرنے کیلئے یہ گھٹیا مہم شروع کر دی گئی کہ سابقہ حکومت کی بدانتظامی کے باعث ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے،برآمد کنندگان سے توانائی کی سبسڈی واپس لے کر اور درآمدات پر پابندیاں عائد کر کے معاشی ترقی کی شرح کو منفی کر دیا،چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو ٹیکس چھوٹ دے کر بڑی صنعتوں پر اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا گیا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے اور ملکی کرنسی کو مضبوط کرنے کیلئے پالیسی ریٹ میں اضافے اور اعداد و شمار میں ہیر پھیر جیسے طریقے اختیار کیے گئے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- a day ago

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- a day ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 14 days ago

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- a day ago

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 2 days ago

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- 2 days ago

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- a day ago

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 2 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 14 days ago



