Advertisement

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کی مذمت

مشترکہ اجلاس میں غزہ مسئلے کے فوری حل اور انسانی بحران کو ختم کرنے پر زور دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 12th 2023, 2:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسلامی تعاون تنظیم  اور عرب لیگ کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کی مذمت

عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان نے غزہ میں گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کو برداشت کرنے والے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 11ہزار فلسطینیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اس مسئلے کے فوری حل اور انسانی بحران کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

ہفتہ کو سعودی عرب کی میزبانی میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں غزہ کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے عرب اور اسلامی دنیا کے رہنما اکٹھے ہوئے ۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے اس صورتحال کو انسانی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اسرائیل کی جانب سے عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ سعودی ولی عہد نے 1967کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام کے علاوہ اسرائیلی قبضے اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی پر زور دیا ۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ کو نشانہ بنانے کے علاوہ اسرائیلی فورسز مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی چھاپے مار رہی ہیں ۔ انہوں نے اسرائیل کی جارحیت ،مقدس مقامات پر قبضے ، ان کی بے حرمتی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کسی بھی فوجی اور سکیورٹی حل کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ غزہ یا مغربی کنارے سے اپنے لوگوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔ غزہ کی پٹی ریاست فلسطین کا لازمی جزو ہے۔

نگراں وزیر اعظم پاکستان کاکڑ نے اپنے خطاب میں تجویز پیش کی کہ عرب اور اسلامی ممالک نسل کشی کنونشن اور عبوری اقدامات کی درخواست کے تحت اسرائیل کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کارروائی شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے 7 اکتوبر سے اسرائیل کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تنازعہ کا مستقل حل ایک محفوظ، قابل عمل، متصل اور خودمختار ریاست فلسطین کے قیام میں ہے جس کی بنیاد جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر ہے جس کے ساتھ القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو، مسلم ممالک اس مقصد کے لیے متحد ہوکر کام کریں۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طحہ نے سمٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے اعادہ کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے کے لئے پائیدار اور جامع حل اور فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا، تاکہ غزہ کی پٹی تک امداد اور ضروری ضروریات کی ترسیل کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولی جائے۔انہوں نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ فلسطینی کاز کے منصفانہ، دیرپا اور جامع حل کے لیے 4 جون 1967 کی سرحدوں پر القدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔بین الاقوامی قانونی قراردادوں اور عرب امن اقدام کی بنیاد پر القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین میں دنیا کی تاریخ کے بدترین جرائم کا ارتکاب کیا جارہاہے ، تمام عالم اسلام کو اس مسئلے کے حل کے لئے متحد ہونا چاہئے ۔ او آئی سی کو مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ صہیونی حکومت غزہ میں قتل عام اور تباہی کے راستے پر گامزن ہے جو سفاکیت اور بین الاقوامی قوانین کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں ، غزہ دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کے باشندوں کے خلاف ہر قسم کے ممنوعہ اسلحہ اور ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت سے پانچ ہفتوں میں 11ہزار نہتے شہری مارے گئے۔انہوں نے شہریوں کا قتل عام بند کرنے اور انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ قتل محاصرے اور فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کے ذریعے اجتماعی سزا کا تصور قابل مذمت ہے اسے اپنے دفاع سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا ، فوری طور پر یہ بربریت روکی جائے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، معصوم بچوں کی لاشیں بکھری دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، غزہ میں اسرائیلی بمباری پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے،اسرائیلی حکام غزہ میں ہونے والے مظالم کے ذمہ دار ہیں ، مسئلے کے پر امن حل کی تلاش کے لئے عالمی امن کانفرنس بلائی جائے۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ وہ غزہ اور اس کے عوام ایک خوفناک جنگ میں ہلاکتوں اور تباہی کا نشانہ بنے ہیں جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ذہنیت کا مقصد غزہ کو ایک ناقابل رہائش جگہ میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی استحکام حاصل کرنے اور کئی دہائیوں سے مسلسل قتل و غارت اور مسلسل تشدد پر قابو پانے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اردن ہمارے فلسطینی بھائیوں کے لیے انسانی امداد بھیجنے میں ہر ممکن طریقے سے اپنا فرض ادا کرتا رہے گا اور مشرق وسطیٰ میں ایک سنجیدہ امن عمل شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے جنگ اور نقل مکانی کو روکنے کے لیے ایک سیاسی اتحاد بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ایک بدترین بحران کا سامنا کر رہے ہیں جو کہ بے بس شہریوں کے خلاف اسرائیل کی صریح اور مسلسل جارحیت مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی اور یہ حقیقت کہ بااثر طاقتیں غزہ کی پٹی میں ہونے والی انسانی تباہی کو نظر انداز کر رہی ہیں، اس بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہاہے۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اپنے خطاب میں غزہ میں شہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کی موت ہوئی، بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے اور اہم بنیادی ڈھانچے کی تباہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال ایک بار پھر اس حقیقت کو ثابت کرتی ہے کہ مسئلہ فلسطین کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام سے متعلق اقوام متحدہ کے فیصلوں اور قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی پائیدار حل ممکن ہوسکتا ہے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے بحران کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے اور اسرائیل کو جارحیت جاری رکھنے سے روکے۔اسرائیل نے 7اکتوبر کے بعد غزہ کی پٹی پر بے دریغ اور اندھا دھند فضائی اور زمینی حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں ہسپتالوں ، عبادت گاہوں اور گھروں کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کم ازکم 11078فلسطینی مارے جا چکے ہیں جن میں 4506بچے اور 3027خواتین شامل ہیں ۔غیر معمولی سربراہ اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Advertisement
محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،مریکی صدر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،مریکی صدر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

  • 44 منٹ قبل
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کے قونصل جنرل  کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات

پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات

  • 14 گھنٹے قبل
لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی

لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی

  • 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ کے صدر بنتے ہی  میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنےکا اعلان

ٹرمپ کے صدر بنتے ہی میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنےکا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات

  • 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے  مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے  مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

  • 13 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی  بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی  بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس

  • ایک گھنٹہ قبل
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا

بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا

  • 15 گھنٹے قبل
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار

  • 2 گھنٹے قبل
ضلع کرم میں امن  مشن کے تحت بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا

ضلع کرم میں امن مشن کے تحت بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا

  • 33 منٹ قبل
 الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز  سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے

 الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے

  • 29 منٹ قبل
Advertisement