دو مختلف واقعات میں دہشت گرد ہلاک، سپاہی نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا


راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک سرگرم دہشت گرد کو ہلاک کر دیا، جب کہ ایک سپاہی نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں ایک نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کو بہادری سے ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13 نومبر کو ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا جس کی شناخت قدرت شاہ عرف ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، سیکیورٹی فورسز نے مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایک اور واقعے میں دہشت گردوں نے علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
فاڑنگ کے نتیجے میں کمپنی کے دو بے گناہ سول ملازمین محمد فیصل (عمر35 سال) اور آصف کامران (عمر 29 سال) ضلع کرک کے رہائشی شہید ہوگئے۔ پراجیکٹ کی حفاظت پر مامور سپاہی سید محمد شاہین شاہ (عمر 33 سال، رہائشی: ضلع ہنگو) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے کی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھیں گی۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 3 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 5 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago





