اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ہے، کیوں کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری وزارت داخلہ کو تاحال موصول نہیں ہوئی، پیر یا منگل کو سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوسکتی ہے، سمری پر فیصلہ لاء اور داخلہ کی وزارت کرے گی اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں 14 ملزمان پہلے سے ہی ای سی ایل پر ہیں، شہبازشریف خاندان کے 5 افراد اس کیس میں مفرور ہیں، جب کہ شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں۔ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ انہوں نے 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یوکے جانا تھا، ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔
اس سے قبل فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے، اور اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے پیر 10 مئی کی رات سے شروع ہونے والے حملے پانچویں دن بھی جاری ہیں، اور اب تک شہدا کی تعداد 126 تک پہنچ چکی ہے اور 950 افراد زخمی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 31 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- 5 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- 4 hours ago

صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت
- 2 hours ago

عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کابھی سامنا ہے،چیف جسٹس
- an hour ago

اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
- 3 hours ago

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 5 hours ago

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 5 hours ago

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 5 hours ago

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12 جوان شہید،35 خارجی جہنم واصل
- 2 hours ago

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- 4 hours ago