جی این این سوشل

پاکستان

تھرپارکرمیں معاش کیلئے سماجی اقتصادی پیکج ناگزیرہے

وفاقی وزیرنے پانی آلودہ کرنے پربعض عناصرپربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس خطے کی صفائی اورماحول کوصاف ستھرارکھنے کیلئے کسی مسیحاکاانتظارنہ کریں یہ ہمارا خطہ ہے اورہم ہی اس کو گنداور آلودگی سے صاف رکھیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تھرپارکرمیں معاش کیلئے سماجی اقتصادی پیکج ناگزیرہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیربرائے غذائی تحفظ وتحقیق ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہاہے کہ تھرپارکرمیں معاش کیلئے سماجی اقتصادی پیکج ناگزیرہے،ماہر نباتات،ماہرحیوانات اورتکنیکی ماہرین کواس پرمل بیٹھ کرتوانائی صرف کرنا ہوگی،انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر ایک علمی وتحقیق پلیٹ فارم ہے جس کے تعاون سے ہم ماحول میں کئی مشکلات حل نکال سکتے ہیں۔انہوں نے نجی شعبے میں ماحولیات کے حوالے اقدامات اوردلچسپی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے بعض مقامات پرپانی کوگندی سے آلودہ کیاجارہاہے،پانی میں گندگی کے ڈھیرنظرآرہے ہوتے ہیں جس کے ہمارے ماحول پر مضمراثرارت مرتب ہورہے ہیں تاہم اس ضمن میں تمام متعلقین سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل یونین فارکنزرویشن آف نیچرکے زیراہتمام ایکلوجیکل بیس لائن سروے رپورٹ تھرپارکرلانچ کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرملکی نمائندہ برائے آئی یو سی این پاکستان محموداخترچیمہ،سابقہ سینیٹر جاوید جبار،پروفیسر زیڈ بی مرزا،ڈاکٹرمظفر حسین سیروھی اورچیف ایگزیکٹیوآفیسرسندھ ایگرکول مائننگ کمپنی عامراقبال بھی موجودتھے۔

وفاقی وزیرنے پانی آلودہ کرنے پربعض عناصرپربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس خطے کی صفائی اورماحول کوصاف ستھرارکھنے کیلئے کسی مسیحاکاانتظارنہ کریں یہ ہمارا خطہ ہے اورہم ہی اس کو گنداور آلودگی سے صاف رکھیں گے،جوگندگی ہم پھینک رہے ہیں اس کامنفی اثرکہیں نہ کہیں لازمی ہوتاہے اوراس سے ہماری زندگی بری طرح متاثرہورہی ہے اورسموگ کی وجہ سے سکول بندہونااوربچوں کی تعلیم میں خلل آنااسکی مثال ہے۔

وفاقی وزیرودیگرشرکاء کوتھرپارکرمیں ایکلوجیکل بیس لائن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیاگیا کہ زراعت اورمویشیوں کی پرورش تھرپارکرکے لوگوں کی آمدنی کی بنیادی ذرائع کے طورپرکام کرتی ہے، تھرپارکرڈسٹرکٹ تقریباً 2000 سکوئیرکلومیٹرزمین پرمحیط ہے جوسات ڈویژن پرمشتمل ہے،95فیصدعلاقہ ریت سے ڈھکاہواہے،کارونجھرپہاڑیاں اورآبی ذخائر اس خطے مزیدخوبصورت بناتے ہیں،2017کے مطابق تھرپارکرکی آبادی1.64ملین تھیں،سالانہ آبادی میں اضافے کی شرح3.14فیصدہے اورتقریباً83.8افرادفی مربع کلومیٹرمیں رہائش پذیرہیں، پرندوں کے سروے کیلئے تھرپارکرمیں 800سے1200میٹرکے درمیان50ٹرانسکٹ رکھے گئے ہیں۔

دنیا

کانگو میں جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران سینکڑوں افراد ہلاک

واقعے میں 129 لوگ مارے گئے جن میں 24 وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں انتباہ کے بعد گولی مار دی گئی، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کانگو میں جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران سینکڑوں  افراد ہلاک

کانگو میں ملک کی سب سے بڑی جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران 129 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ جیکومین شبانی نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 129 لوگ مارے گئے جن میں 24 وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں انتباہ کے بعد گولی مار دی گئی ۔دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں دیگر 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح تقریباً 2 بجے جیل میں فائرنگ شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

تاہم حکام نے اس حوالے وضاحت نہیں کی کہ اس واقعے میں کتنے قیدی فرار ہوئے یا کتنوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی، لیکن پیر کی صبح حکومت کے ترجمان پیٹرک مویا نے قومی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد میں اغوا کیا گیا طالب علم بازیاب

 ملزمان نے طالب علم کے خاندان سے 3 کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا، سی پی او فیصل آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد میں اغوا کیا گیا طالب علم بازیاب

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاون سے اغوا کیے گئے نویں جماعت کے طالب علم ایان کو پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کر لیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق طالب علم کو پیر کی صبح گھر کے سامنے سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم نے تاوان وصول کرنے والے ملزمان کو موقع پاکر گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر مغوی طالب علم کو ایک گھر سے بازیاب کرا لیا۔

سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے بتایا کہ ملزمان نے طالب علم کے خاندان سے 3 کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

 بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی!

شاہینوں نے بنگلہ دیشی ٹیم سے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی!

تاریخی کارکردگی میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست دے کرکر سیریز جیت لی۔

شاہینوں نے بنگلہ دیشی ٹیم سے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کیا، ٹیم نے  ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کرکٹ شائقین کوبھی مایوس کیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کیا ہے اور پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز جیت پائی ہے۔ اس سے قبل بنگلادیش نے صرف 2009 میں ویسٹ انڈیز کو ان کی سرزمین پر کلین سوئپ کیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا سکی، جس کے جواب میں بنگلادیش 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں رہی۔ دوسری اننگز میں پاکستان 172 رنز بنا سکا اور بنگلادیش کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ مہمان ٹیم نے آسانی سے یہ ہدف پورا کر لیا۔

یہ پاکستان کے لیے 17ویں موقع ہے جب وہ کسی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دوسری بار ہے جب پاکستان کو اپنی سرزمین پر کسی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ نے 2022 میں پہلی بار پاکستان کو گھر میں شکست دی تھی۔

بنگلادیش کی ٹیم نے اس سیریز میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے۔ ان کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll