پاکستان کو چیلنجزسے نمٹنے کےلئے بیرونی تحفظ پر انحصار نہیں کرنا چاہئے،انوارلحق کاکڑ
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے


نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے واضح طورپر کہا ہے کہ پاکستان ملک دشمنوں کی طرف سے پیدا کردہ خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ میں ’’تبدیل ہوتی ہوئی دنیا کے ہمارے مستقبل پر اثرات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس چیلنج سے نمٹنے کےلئے بیرونی تحفظ پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے پراعتماد ہے اور خود پر انحصار کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے بیرونی جارحیت کےخطرات بالکل محدود کردیئے ہیں۔
اقتصادی محاذ پر انہوں نے کہا کہ ملک کی زیادہ تر آبادی تیس سال سے کم عمر کی ہے جو چیلنجوں سے نمٹنے کی وسیع صلاحیت رکھتی ہے۔
خطے میں روابط کی استعداد کار اور فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے بڑی رکاوٹ حل طلب تنازعہ کشمیرہے جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے اقتصادی اور معمول کے تعلقات کےلئے کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل ضروری ہے۔
ہندوتوا کی طرف سے پیدا کردہ چیلنج پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نظریہ بالخصوص اسلام اور عیسائیت کو نشانہ بنارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں صرف اقلیتوں کو نشانہ نہیں بنایا جارہا بلکہ کینیڈا میں جو کچھ ہوا یہ اس کے خطرناک سیاسی عزائم کا صرف ابتدائی اظہار ہے۔
چین ، امریکہ تعلقات میں کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کشیدگی سے پاکستان جیسے ممالک کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمار ے سامنے موسمیاتی تبدیلی جیسے کئی چیلنجز ہیں جنہیں کوئی ایک ملک یا چند ممالک حل نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کےلئے ایک سنگین خطرہ بن رہی ہے۔ انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کےلئے عالمی رابطے اور تعاون پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے۔ انہوں نے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 18 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 13 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 16 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- 18 گھنٹے قبل

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 19 گھنٹے قبل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
- 19 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل









