جی این این سوشل

پاکستان

انوکھے لاڈلے کو بتانا چاہتا ہوں کہ فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، شیخ رشید

اگر جیل سے الیکشن لڑنا ہے تو میں نے لال رضائی لے لی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انوکھے لاڈلے کو بتانا چاہتا ہوں کہ فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کو بتانا چاہتا ہوں کہ فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، اگر جیل سے الیکشن لڑنا ہے تو میں نے لال رضائی لے لی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان کی 16 سیٹیں ہیں جن میں 3سیٹیس انوکھا لاڈلا لے گا جب کہ 3 سے 4 سیٹیں فضل الرحمان لے گا،زرداری بھی تاش چھاتی سے لگا کر کھیلتا ہے وہ بھی 4 سیٹیں جیت جائے گا، اصل لڑائی تو پنجاب میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر80 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں لیکن اس کی اصل حقیقت کا کل کی رٹ کے بعد پتا چلے گا، اس کے خلاف کل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کروں گا اور اگر میں نے جیل سے ہی 2 سیٹوں کا الیکشن لڑنا ہے تو میں نے رضائی لے لی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، یہ جو انوکھا لاڈلا سمجھ رہا ہے، میں بھی ان کے ساتھ رہا ہوں، انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے۔ہارتا وہی ہے جو ہار مان لیتا ہے۔ اس عمر میں بھی میں نے کسی دوست کے خلاف، کسی خاندان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایسے لگتا ہے میں پاکستان میں دوسرے نمبر پر دہشت گرد ہوں،وفاق میں حکومت بنانے کے لیے بلوچستان نہیں پنجاب کے رزلٹس ہیں،بلوچستان سے ہر پارٹی تین سے چار سیٹیں ہی لے سکتی ہے،سیاست کا اور حکومت بنانے کا فیصلہ پنجاب میں انتخابات کے رزلٹ پر منحصر ہے۔

علاقائی

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کے لئے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے تقریباً 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست محکمہ خزانہ سے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہونے سے قبل اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی سمری کی منظوری دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے لئے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، وزیر اعلیٰ نے موجودہ بجٹ مختص سے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ

کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ 

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 262100 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 224708 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوکر 2503 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر موجود صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

 خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

راولپنڈی: وارث خان پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دونوں نامزد دیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون عذرا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر محمد شکیل سے 14 سال قبل شادی کی تھی اور دو بچیاں بھی ہیں۔ تاہم شادی شدہ زندگی میں مسلسل تشدد کا سامنا کرنے کے بعد اس نے خلع کا مقدمہ دائر کر دیا تھا اور 9 اگست کو دونوں علیحدہ ہو گئے تھے۔

عذرا بی بی کے مطابق علیحدگی کے بعد اس کے شوہر اور دیوروں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ گزشتہ روز جب وہ اپنی سہیلی سے مل کر گھر واپس جا رہی تھی تو ظفر الحق روڈ پر اس کے دیوروں عدیل اور خلیل نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار کو تفتیش کی نگرانی سونپی ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واضح کیا کہ خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll