کھیل

فائنل کی جنگ: جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 16 2023، 1:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
فائنل کی جنگ: جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولکتہ: (دنیا نیوز) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنزکررہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کو ٹیمبا باووما لیڈ کررہے ہیں، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔