جی این این سوشل

پاکستان

واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کےاعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار400 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار200 کیوسک، دریائے خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخرج 15 ہزار100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج32 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1509.86 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.640 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1188.85 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.664 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.30 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.085 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پاکستان

پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا

معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پہلی کروم بک پیش کی گئی۔

جمعرات کو ’’اے گوگل پاکستان آگے بڑھو ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر اور پاکستان میں گوگل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی شراکت داری اور خدمات لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت زیادہ قابل ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی تعلیم اور بااختیار بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور فری لانسرز کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہدف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی سے نجات کے لئے ملک کے گورننس سسٹم کو مکمل طور پر پیپر لیس اور ڈیجیٹلائز کرنے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفاف طریقے سے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے لئے ایک نئے سیکرٹری کی خدمات حاصل کی ہیں۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں، گوگل وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹائزیشن سے ہم اہداف حاصل کر سکتے ہیں ، ہم نے اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے، 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کی فنی صلاحیتوں کو مزید مربوط کرنا ہے۔سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے لئے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ دینے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں فری لانسرز کے لئے ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، گوگل ڈیٹا اینالیٹکس، مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی پر 4 سے 6 ماہ دورانیے کے کورسز کرا رہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی موجود تھے۔اس موقع پر گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاء پیسفک فرحان ایس قریشی نے وزیراعظم کو مقامی طور پر تیار کردہ پہلی کروم بک پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائدکردیں ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سےباضابطہ روٹ پلان بھی جاری کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ کھولے میدان سنگھجائی میں ہوگا جس کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، ریاست مخالف تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے، جبکہ ریاست مخالف پرمبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، گرینڈ اپوزیشن الائنس کا فیصلہ، لاہور سمیت دیگر جلسوں کا بھی اعلان

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن میں کے پی، پنجاب سے بذریعہ موٹروے آنے والوں کے لیےالگ نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز

پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی8ستمبر کو اسلام آباد سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی، پی ٹی آئی نے اگلے جلسے کا بھی پلان تیار کر لیا، پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے کرک میں جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی پنجاب میں 20 ستمبر کو جلسہ کرے گی، پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہو گا، پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll