پاکستان مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، عاصم افتخار احمد

پاکستان کو 2023 سے 2027 تک کی مدت کے لیے ایک بار پھر یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔
فرانس میں یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اکثریت میں ووٹ حاصل کیے۔ بیان میں پاکستان کی حمایت اور اعتماد کے لیے رکن ممالک کاشکریہ ادا کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ایگزیکٹو بورڈ میں خدمات انجام دینے کی ذمہ داری سونپی جانا پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے۔
Pakistan re-elected to UNESCO Executive Board receiving highest number of votes in the Group. We are thankful to Member States for their support & trust. ?? will continue to work together with all MS in advancing our shared objectives @UNESCO pic.twitter.com/p2Q5VfjKni
— Pakistan Embassy France (@PakinFrance) November 15, 2023
عاصم افتخار احمد انہوں نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی، اصولوں کی ترقی ،عالمی ترجیحات کو فروغ دینے اور تنظیم کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی موثر نگرانی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان بنی نوع انسان کی فکری اور اخلاقی یکجہتی ،تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات کے ذریعے عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک عالمی فورم کے طور پر یونیسکو کے اہم کردار کی ہمیشہ قدر کرتا ہے
انہوں نے کہا کہ کثیر جہتی کے حامی کے طور پر پاکستان دنیا کے مختلف خطوں کے درمیان فاصلے کم کرنے اور ٹھوس اور حقیقی نتائج کے حصول کے لئے بنیادی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ بیان میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ ایک شراکت دار کے طور پر پاکستان ایس آئی ڈی ایس آپریشنل حکمت عملی اور عالمی ترجیحات۔ افریقہ اور صنفی مساوات کے لیے فعال تعاون جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن کی حیثیت سے دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ کی حمایت اور اس جیسے عالمی فورم پر اس کے تعمیری کردار کا ثبوت ہے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 9 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 8 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago






