جی این این سوشل

دنیا

الشفاء ہسپتال میں اسرائیلی آپریشن سے اتفاق نہیں ، ترجمان وائٹ ہاؤس

اسرائیل کو ہسپتالوں کے بارے میں خاص طور پر محتاط رہنا چاہیے، جان کربی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الشفاء ہسپتال میں اسرائیلی آپریشن سے اتفاق نہیں ، ترجمان وائٹ ہاؤس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے غزہ کی پٹی میں الشفاء ہسپتال کے ارد گرد اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی منظوری نہیں دی۔ جان کربی نے کہا امریکہ اسرائیل کے دوسرے فوجی فیصلوں کے حوالے سے بھی اسی طرز عمل کی پیروی کر رہا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہم ہمیشہ اپنے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بہت واضح رہے ہیں۔ ہم نے واضح طور پر اسرائیل سے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے بارے میں خاص طور پر محتاط رہنا چاہیے۔

اسرائیلی فوج طویل گھنٹوں کے معائنے اور اس جگہ پر موجود افراد کی شناخت کی تصدیق کے بعد غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے ہسپتال سے پیچھے ہٹ گئی ہے، تاہم فوج اب بھی ہسپتال کے آس پاس موجود ہے اور اپنا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے اس جگہ پر سرجیکل عمارت کے تہہ خانے کو اڑا دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہسپتال میں موجود اہم تنصیبات اور طبی آلات کو اڑا دیا ہے۔ فوج لوگوں کو تلاش کیے بغیر ہسپتال سے نکل گئی۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق کمپلیکس کے اندر کم از کم 2,300 افراد موجود تھے جو کئی دنوں سے ٹینکوں میں گھرے ہوئے تھے۔ ان افراد میں مریض، طبی عملہ اور بے گھر افراد شامل تھے۔

پاکستان

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائدکردیں ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سےباضابطہ روٹ پلان بھی جاری کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ کھولے میدان سنگھجائی میں ہوگا جس کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، ریاست مخالف تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے، جبکہ ریاست مخالف پرمبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، گرینڈ اپوزیشن الائنس کا فیصلہ، لاہور سمیت دیگر جلسوں کا بھی اعلان

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن میں کے پی، پنجاب سے بذریعہ موٹروے آنے والوں کے لیےالگ نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے حکم پر ہورہی ہے، علی امین گنڈاپور

شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ عمران خان کی بنائی گئی کمیٹی نے نکالا ہے، وزیراعٰلی خیبرپختونخوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے  حکم پر ہورہی ہے، علی امین گنڈاپور

وزیراعٰلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے حکم پر ہورہی ہے۔

وزیراعٰلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ منسوحی کے حوالے سے کسی کی بات نہیں سنوں گا۔جلسے کی اجازت نہیں دی تو میں خود این او سی ہوں، جلسہ ہوکر رہے گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں بتایا کہ جلسے کے بعد اگلی ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ عمران خان کی بنائی گئی کمیٹی نے نکالا ہے اور جو لوگ سازش کرکے مجھے بلیک میل کررہے ان کو سبق سکھاؤں گا۔ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

وزیر اعلیٰ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی کو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر بن گیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد کے پی ہاؤس اور نتھیا گلی سے نکالا، اور اب یہ مجھے مجبور کررہا ہے کہ اس گورنر ہاؤس سے بھی نکالو ، یہ دو ٹکے کا آدمی ہے۔ میرے اور بھی بہت کام ہے، صوبے کے معاملات چلانا ہے، صوبے میں امن وامان پر توجہ دے رہا ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

برمنگھم میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ مستعفی

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بھائی کو ایف اے کے جعلی سرٹیفیکٹ کے الزام پر تحقیقات کا سامنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برمنگھم میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ مستعفی

برمنگھم میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ مستعفی ہوگئے، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بھائی کو ایف اے کے جعلی سرٹیفیکٹ کے الزام پر تحقیقات کا سامنا تھا۔

برمنگھم میں تعینات پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقبال جاوید باجوہ کو عہدے سے مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا، اقبال جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیاگیا تھا۔

اقبال جاوید باجوہ نے 1977 میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی، اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll