رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 12ہزار 268 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں ڈینگی کے 5412 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 223 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 12ہزار دو سو68 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5412 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 95 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2533 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 18 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1215 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز 37 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1200 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 28 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 653 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 20 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال شیخو پورہ میں ڈینگی کے کل 193 مریض رپورٹ ہوئے، شیخو پورہ میں گزشتہ روز 8 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،گزشتہ روز سرگودھا میں ڈینگی کے تین نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
علی جان خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، چکوال، گجرات، رحیم یار خان، وہاڑی، جھنگ، پاکپتن اور راجن پور میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 173 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 80 مریض زیر علاج ہیں ۔
عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری
- an hour ago
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی
- 3 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری
- 6 hours ago
افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پھیل رہی ہے ، گورنر کے پی کے
- 3 hours ago
فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے ، دفتر خارجہ
- 6 hours ago
کراچی : کمشنر نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس
- an hour ago
پتلے نوڈل بنا کر چینی شیف نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
- 2 hours ago
مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا نا ہے ، یوسف رضا گیلانی
- 6 hours ago
یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل
- 3 hours ago
پانچ روزہ کثیرملکی بحری مشق ''امن،، کا کل سے آ غاز
- 3 hours ago
سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12خوارج ہلاک
- an hour ago
معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ کس وجہ سے چرچوں میں ہیں؟
- 4 hours ago