روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 6.898 ارب ڈالرسے تجاوز
اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 142 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا، اسٹیٹ بینک


روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے)کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 6.898 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیاہے،اسی طرح آر ڈی اے کے ذریعہ سرمایہ کاری کاحجم 753 ملین ڈالر ہو گیا.
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 142 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا، ستمبر 2020 کے بعد سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ مجموعی طور پر 6.998 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020کے بعد سے لے کر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 753 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 کے بعد سے لے کراب تک نیا پاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 412 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا
- 4 گھنٹے قبل

امریکا کا بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

مسلسل بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی
- 5 گھنٹے قبل

گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کیلئے اربوں ڈالر کے عالمی فنڈز منظور
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی خان یونس کے النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدیدمذمت
- 22 منٹ قبل

وزیراعظم کی پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

شدید سیلابی صورتحال، پنجاب حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگ لی
- 5 گھنٹے قبل

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کافٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل