جی این این سوشل

پاکستان

سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر پیپلزپارٹی میں اپنے عہدے سے مستعفی

وہ پارٹی قیادت کی ناقص کارکردگی اور باہمی اختلافات سے نالاں تھیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر   پیپلزپارٹی میں اپنے عہدے سے مستعفی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیپلزپارٹی کو سیاسی طور پر بڑا دھچکا، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آج دورہ پشاورکے موقع پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔

وہ پارٹی قیادت کی ناقص کارکردگی اور باہمی اختلافات سے نالاں تھیں، عاصمہ عالمگیر کے ساتھ ارباب عالمگیر نے بھی پیپلز پارٹی چھوڑ دی ہے۔

دنیا

نیویارک کے گورنرکی سابق معاون پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام

پولیس نے 41 سالہ لنڈا سن اور ان کے 40 سالہ شوہر کرس ہو کو منگل کی صبح گرفتار کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیویارک کے گورنرکی سابق معاون  پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام

نیویارک کے گورنر کیتھی ہوچل کی سابق معاون لنڈا سن پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سابق معاون پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے لاکھوں ڈالر کے معاوضے اور تحفوں کے بدلے خفیہ طور پر چینی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔

پولیس نے 41 سالہ لنڈا سن اور ان کے 40 سالہ شوہر کرس ہو کو منگل کی صبح گرفتار کر کے بروکلین میں امریکی مجسٹریٹ جج پیگی کوو کے سامنے پیش کیا۔

بروکلین میں وفاقی استغاثہ کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت میں کام کرتے ہوئے سن نے تائیوان کی حکومت کے نمائندوں کو حکام سے ملاقات سے روک دیا اور نیویارک کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار کو چین کے دورے کا انتظام کرنے کی کوشش کی۔

اس کے بدلے میں چینی حکومت کے نمائندوں نے مبینہ طور پر ہو کے لیے لاکھوں ڈالر کی لین دین کا انتظام کیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ سن اور ہو نے 2024 میں فیراری روما اسپورٹس کار، نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ اور ہونولولو میں 6 ملین ڈالر مالیت کی جائیداد خریدنے کے لیے رقم استعمال کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امریکہ

گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امریکہ

امریکا نے گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا گزشتہ ہفتے کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، ہمارے دل جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم سب کو ایران سے کاروباری ڈیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

مون سون بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے اعدادو شمار جاری

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ 53 ہزار 195 ایکڑ پر کھڑی کھجور کی فصل مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار 849 ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مون سون بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے اعدادو شمار جاری

محکمہ زراعت سندھ نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
وزیر زراعت سندھ  محمد بخش مہر کے مطابق بارشوں سے کاشت کاروں کو 86.86 بلین روپے کا نقصان ہوا اور 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 93 ہزار 580 ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ 35 ہزار 271 ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل کو مکمل اور 2 لاکھ 69 ہزار ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا۔

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ 53 ہزار 195 ایکڑ پر کھڑی کھجور کی فصل مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار 849 ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 26 ہزار 382 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو مکمل نقصان پہنچا، 69 ہزار 689 ایکڑ گنے کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا، غیرمعمولی بارشوں سے کپاس 21 فیصد اور کھجور کی 41 فیصد فصل تباہ ہوگئی۔

 کسی ایک کام میں ان کو نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کام میں اب کے کسی ایک کام میں ام

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll