جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات

پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحا ل اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ہفتہ کے روز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کے علاوہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوںمیں تعاون پر گفتگو بھی کی گئی۔

اس موقع پر نواز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن )کے مطابق نواز شریف نے مختلف امریکی رہنمائوں سے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تمام امریکی رہنما پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک کو درپیش لاتعداد مسائل اور بحرانوں سے نکالنے میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن)کو قائدانہ کردار دے کر اپنابھرپور اعتماد کریں گے۔

رہنمائوں نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پختہ اور مستحکم شراکت داری کی اہمیت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے تعاون کے نئے امکانات کی تلاش اوران کامیابیوں پر تعلقات کی مزید استواری کی اہمیت تسلیم کی جو امریکا اور پاکستان دوطرفہ مضبوط اور فعال تعلقات سے عبارت رہے ہیں۔

امریکی سفیر اور نوازشریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بات چیت بھی کی۔مسئلہ فلسطین کے حوالے سے نوازشریف نے اسرائیلی بلاامتیاز بمباری کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی بے رحمانہ شہادتوں کے مسئلے کو اجاگر کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا۔

دنیا

روس کا یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے، یوکرینی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کا  یوکرین کے  فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

یوکرینی حکام کے مطابق  فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، روسی حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے۔

البتہ تجزیہ نگاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب پولٹاوا میں 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج کا حملہ رواں برس یوکرین پر ہوئے روسی حملوں میں سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا جا رہا ہے، روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔

یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ کو روسی سرزمین میں لے جانا چاہیے تاکہ ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہم یہاں یوکرین میں ہر روز سامنا کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں کو ئی آپریشن نہیں کرنے جا رہے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ آفغانستان سے بیٹھ کر آپریٹ کرنا ہے، سیکرٹری داخلہ افغانستان جاکر سارے ثبوت دے چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں کو ئی آپریشن نہیں کرنے جا رہے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے، کے پی کے میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ آفغانستان سے بیٹھ کر آپریٹ کرنا ہے، سیکرٹری داخلہ افغانستان جاکر سارے ثبوت دے چکے ہیں۔

 محسن نقوی نے کہا کہ یہ زیادہ وہی لوگ ہیں جو معاہدے کے تحت چھوڑے گئے تھے، کچے کے لوگوں کا بندوبست کرنا پڑے گا، صوبوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

معروف پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ اس ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویڈیو میں مائرہ خان کی شاندار اداکاری اور انرجی نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،مداح ان کے خوشگوار موڈ کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll