Advertisement
پاکستان

ن لیگ الیکشن میں پنجاب کی 125نشستیں جیتے گی ،راناثناءاللہ

لیگی رہنمارانا ثناءاللہ نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف جھوٹےکیسزپر انہیں سرخروہونا چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 19th 2023, 4:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ن لیگ الیکشن میں پنجاب کی 125نشستیں جیتے گی ،راناثناءاللہ

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگلےہفتے  نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی، شیڈول جاری ہوتےہی انتخابی مہم شروع کردیں گے، ہمارے پاس ہرحلقےمیں ایک سےزائد امیدوارہے ، ہم نےبھرپوراندازمیں الیکشن کمپین کومنظم اورمتحرک اندازمیں چلانا ہے ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف جھوٹےکیسزپر انہیں سرخروہونا چاہیے، اگرکوئی کیسزمیں رکاوٹ بنتی ہےتواسےدورکریں گے، نوازشریف نےجووعدے کیےانہیں پورا کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا   کہ بلاول بھٹو صرف بمباری کررہےہیں حل پیش نہیں کررہے ، تنقید کا ہم برا نہیں مناتے، جنہوں نےہمارے خلاف الیکشن لڑنا ہےانہیں تنقید کا پورا حق ہے، گزشتہ پونےچارسال اپوزیشن کوکہا گیا چھوڑوں گا نہیں، اس ماحول میں ہمیں داخل نہیں ہونا چاہیے،  پارٹی سروے کےمطابق ہماری الیکشن میں پوزیشن بہترہے، الیکٹ ایبل ہونا کوئی گالی نہیں ہے، الیکٹ ایبل پرحلقےکی عوام اعتماد کرتی ہے، جوکچھ ہمارےساتھ2018میں ہوا غلط تھا نہیں ہونا چاہیےتھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کےحوالےسےنوازشریف ہرضلع میں جلسہ کریں گے، ملک کوبحرانوں سےنکال کرترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، عوام نےاپنےمینڈیٹ سےہمیں سکت دینی ہے، امید ہےعوام ہمیں مینڈیٹ دے گی، عوام جسےمنتخب کریں گےوہی حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی سےمتعلق مسائل سےآگاہ ہوں، بلوچستان کوہم نےساتھ لیکرچلنا ہے اورحالات کےتناظرمیں بلوچستان میں ریاست کےخلاف ہتھیاراٹھانےوالوں کومعاف کیا گیا، سازش کرنیوالے ایسا پراجیکٹ لائے جو موجودہ حالات کی وجہ بنے ، ایسی حکومت ہو جس کےپاس اکثریت اورپانچ سال کا مینڈیٹ ہو ، پانچ سال کا مینڈیٹ رکھنےوالےہی مسائل حل کرسکتےہیں۔

Advertisement
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 17 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 20 hours ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 18 hours ago
Advertisement