جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نے نوازشریف سے امریکی سفیر کی ملاقات کے اعلامیے کو مسترد کر دیا

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس ملاقات کے اعلامیے کے بعد سازش پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے نوازشریف سے امریکی سفیر کی ملاقات کے اعلامیے کو مسترد کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور امریکی سفیر ڈونلڈ لو کی ملاقات کے اعلامیے کے مندرجات اس سازش کا تسلسل ہیں جس کے تحت عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔

اس ملاقات کے اعلامیے کے بعد سازش پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ملکی سلامتی، آئین، جمہوریت اور انتخابات کی شفافیت کے خلاف کوئی خفیہ سازش یا اعلانیہ اقدام قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی ۔

 اس کے ملکی اہم آہنگی، داخلی سلامتی اور قومی یکجہتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ تحریک اںصاف آئین کی بالادستی، جمہوریت کے دفاع، انتخابات کی شفافیت اور قوم کی حقیقی آزادی کے ایجنڈے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے اور بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں اور توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کرلیں، چیف جسٹس ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری ہے، بارش کے باعث  سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ متعدد علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی ہیں ۔   

تفصیلات کےمطابق گلبرگ ،جیل روڈ ، مال روڈ ، گارڈن ٹاؤن ، ریگل چوک، مزنگ ،باغبانپورہ ،کیولری انڈرپاس، نیو کیمپس، اچھرہ، رحمان پورہ ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ ،علی ٹاؤن ،رائے ونڈ میں تیز بارش ، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔  

فرخ آباد ،سٹی سب ڈویژن ،قرطبہ چوک، شاد باغ،مزنگ ،نابھہ،لکشمی چوک ،شیرانولہ کے اطراف  بھی بارش  کا سلسلہ جاری ہے، سبزہ زار، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈکےاطراف، کوٹ لکھپت،ٹاؤن شپ،پنڈی سٹاپ،ماڈل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ  میں  بھی بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔   

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہناہے  مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ ہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے، تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھنے کی ہدایات  دی گئیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات تمام مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف و مشینری متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔  

دوسری جانب ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد   کا کہنا ہے موٹروے ایم 2 ،3، اور لاہور سیالکوٹ ،ایم 2پر ٹھوکر، کوٹ عبدالمالک، فیض پور اور شیخوپورہ ،ایم 3 پر لاہور سے جڑانوالا  اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔  

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ، بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے ، بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll