پاکستان
فوجی تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے، وزیراعظم
شناخت کے غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے والوں سے بھی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو سزا ضرور ملنی چاہیے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جارہاہے، دہشتگردی میں ملوث عناصر کی بیخ کنی ریاست کی ذمہ داری ہے،
افغانستان کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ، ہماری سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں، مذاکرات صرف ہتھیار ڈالنے والوں سے ممکن ہیں ، بندوق کی نوک پر کوئی ریاست کو مجبور نہیں کر سکتا ، ریاست کے حق میں کچھ مشکل فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں ، ایسا تاثردرست نہیں کہ غیر ریاستی عناصر سے نمٹا نہیں جاسکتا۔
ریاست اپنی پالیسی وقت کے ساتھ طے کرتی ہے، شناخت کے غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے والوں سے بھی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا ، غزہ کی پٹی کو اسرائیل نے جہنم بنا دیا ہے، او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان نے اپنا بھر پور نقطہ نظر پیش کیا ، جنگ بندی اور امداد کی فوری ترسیل پر تمام مسلمان ممالک متفق ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی کو جیل میں زہر دینے کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط
پارٹی کی سیاسی تشہیر، اغواء اور گمشدگیوں کے خلاف چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی

پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا، خط میں پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خط میں پارٹی کی سیاسی تشہیر، اغواء اور گمشدگیوں کے خلاف چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس وفاق اور صوبوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی ہدایت کریں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہٰذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائےکہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
خط یہ بھی کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی زبردستی پریس کانفرنس کروائی جارہی ہے۔
تفریح
مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا
انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے

مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ الجونہ فیٹسیول کے چھٹے ایڈیشن میں فلسطینی فلم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے فلسطینی سنیما کے لیے وقف ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے۔
فیسٹیول کے دوران مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ میں انسانی امداد کی کوششوں کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ’ فنڈ ریزنگ ڈنر‘ کا انتظام کیا گیا ہے۔قاہرہ کے جنوب میں 250 میل دور سیاحتی قصبے الغردقہ کے قریب بحیرہ احمر کے کنارے واقع ایک ریزورٹ میں منعقد ہونے والا فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بغیر کسی جشن کے منعقد ہو گ
پاکستان
پیپلزپارٹی آج 56واں یوم تاسیس منارہی ہے
یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم میں ہورہی ہے جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے

پیپلز پارٹی آج اپنا 56 واں یوم تاسیس منا رہی ہے، یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم میں ہورہی ہے جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے سے مشہور ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد 1967ء میں آج ہی کے روز لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر رکھی گئی، پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار بھٹو کی ولولہ انگیز تقریروں کے سحر میں مبتلا ہیں، بے نظیر بھٹو شہید کی یادیں بھی دلوں میں زندہ ہیں۔
بلوچستان سمیت ملک کے مختف حصوں سے جیالوں کی آمد جاری ہے اور ملک پاکستان کے مختلف حصوں سے لوگ جوک در جوک تشریف لا رہے ہیں ۔
جیالے جھنڈے اور ذولفقار علی بھٹو کی بڑی بڑی تصویریں اٹھائے جلسہ گاہ کی طرف جا رہے ہیں اور ان کا جذبہ اور ولولہ تعریف کے قابل ہے۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امیر طبقے کے بجائے عام آدمی کے مسائل پر زور دیا، کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی دی، یہی وجہ تھی کہ پیپلز پارٹی عوام کے اندر مقبول جماعت کے طور پر ابھری مگر ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی پر مشکل ترین وقت آیا، ضیاءالحق کے مارشل لاء میں جیالوں نے کوڑے کھائے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ضیا دور کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تو عوام نے ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہی ویلکم کیا، ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور 1973ء کا آئین دینے جیسے عظیم کارناموں کا سہرا پیپلز پارٹی ہی کو جاتا ہے ۔
ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی اپنے مسائل میں گھر گئی۔
پیپلز پارٹی ایک بار پھرسرپرائز دینے کو تیار!#GNN #GNN_Updates #NewsUpdates #BreakingNews pic.twitter.com/4bbZmcpZl8
— GNN (@gnnhdofficial) November 30, 2023
بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قیادت کا مسئلہ رہا تو کبھی قیادت میں اختیارات کا تنازع یا پھر دیگر سیاسی جماعتوں سے مقابلے کا چیلنج درپیش رہا، چاروں صوبوں کی زنجیر قرار دی جانے والی پیپلز پارٹی ہر دور میں کسی نہ کسی بحران سے گزری، آج تاثر عام ہے کہ پارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اب دیکھنا ہے کہ نوجوان قیادت ایک بار پھر عام آدمی کا اعتماد کیسے حاصل کرتی ہے۔
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
-
دنیا 2 دن پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر