تفریح
فیض احمد فیض کو آج یوم وفات پر قوم یاد کر رہی ہے
ان کا انتقال آج ہی کے دن 1984 میں 73 سال کی عمر میں ہوا اور وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہیں

لاہور: معروف شاعر اور ادیب فیض احمد فیض کی 39ویں برسی آج (پیر) کو منائی جا رہی ہے۔
13 فروری 1911 کو نارووال میں پیدا ہونے والے فیض نے اپنے کام کی وجہ سے پوری دنیا میں اردو ادب کو متاثر کیا۔
فیض احمد فیض پہلے ایشیائی شاعر تھے جنہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں سوویت یونین نے 1962 میں لینن امن ایوارڈ سے نوازا۔ اپنی موت سے پہلے انہیں نوبل انعام کے لیے بھی چنا گیا تھا۔
فیض کی برسی کے سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی ریفرنسز، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں ادبی شخصیات اور مقررین اس انقلابی شاعر کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
وہ اردو کو بین الاقوامی سطح پر لے آئے اور ان کی بدولت اردو شاعری سربلند ہو گئی۔
نقش فریادی، دست صبا، زندہ نامہ، دست تہ سنگ، سروادی سینا، شام شہر یاران اور میرے دل میرے سفری فیض احمد فیض کے کلام کے مجموعے ہیں۔ انہوں نے نثر میں بھی یادگار کتابیں چھوڑیں جیسے میزان، صالحین، مرے دریچے میں، ماتا لوح و قلم، ہماری قومی سقافات اور ماہ و سال اشنائی۔
ان کا انتقال آج ہی کے دن 1984 میں 73 سال کی عمر میں ہوا اور وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔
پاکستان
خدیجہ شاہ کے خلاف منی لانڈنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز
خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ہوئی ہیں، ذرائع
-1280x720.jpg)
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ہوئی ہیں،ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کیلئے متعلقہ بینکوں سے تفصیلات مانگ لیں،
ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ساتھ ہی بنک اکاونٹ کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیے ہیں۔
ذرائع ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ تمام ریکارڈ آنے کے بعد خدیجہ شاہ سےپوچھ گچھ کی جائے گی، خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹی گیشن کی جائے گی جبکہ بینک میں ہونے والی بیرون ملک ٹرانزیکشنز کے حوالے بھی سوالات پوچھے جائیں گے۔
دنیا
ترقی پذیر ممالک زہریلی گیسوں کے اخراج میں بھرپور کمی کو یقینی بنائیں ، سیکرٹری اقوام متحدہ
تفصیلات کے مطابق کوپ 28 کانفرنس میں دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی جائے گی

کوپ 28 کانفرنس دبئی میں جاری ہے، دبئی میں ہونے والی کوپ کانفرنس میں 200 سے زائد ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوپ 28 کانفرنس میں دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی جائے گی اور دنیا میں کیسے کلائمٹ چینج پر قابو پایا جا سکتا ہے پر بات کی جائے گی ۔
سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے نقصانات کے بعد ازالے کےفنڈ کے فعال ہونے کے اہم اقدام کوسراہا۔
انہوں نے ترقی پذیر ملکوں پرزور دیا کہ وہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں بھرپور کمی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کریں۔
انہوں نے ایک اعشاریہ پانچ ڈگری دنیا کےلئے قائدانہ کردار تعاون اور سیاسی جرات کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ ایک اعشاریہ پانچ ڈگری حد کا حصول صرف اسی صورت میں ممکن ہے اگر ہم فوسل ایندھن چلانا روک دیں۔
انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ کاربن کے استعمال پر قابو پانے، آئین سازی اور منصفانہ قیمت مقرر کرنے، فوسل ایندھن پر اعانتوں کے خاتمے اور منافعوں پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے کے ذریعے صنعتوں کو درست فیصلے کرنے میں مدد دیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے قابل تجدید توانائی کا استعمال بروئے کار لانے پر زور دیا اور کہا کہ یہ ہمارے کرہ ارض اور معیشتوں کےلئے اچھی ہے۔
ترقی پذیر ملکوں پر موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا موسمیاتی انصاف کابہت عرصے سے انتظار ہے۔
صحت
دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن
گزشتہ کچھ برسوں میں اینڈز کے مریضوں کے ہولناک حد تک اضافہ

دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، گزشتہ کچھ برسوں میں اینڈز کے مریضوں کے ہولناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں بھی تقریبا ایج آئی وی کے 2 لاکھ 20 ہزار مریض موجود ہیں۔ بلوچستان اور پنجاب میں ایڈز کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔اس مہلک ترین مرض سے اب تک ڈھائی کروڑ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، اب بھی دنیا بھر میں 4کروڑ افراد ایڈز کی وباء میں مبتلا ہیں۔2022 کے سروے کے مطابق صرف کراچی میں ایڈز کے 970 مریض رپورٹ ہوئے، ڈاکٹرز کے مطابق ایچ آئی وی وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں متنقل ہو کر مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے۔
ایڈز سےبچائو کے عالمی دن کے موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہےکہ حکومت ایڈز کی وباء کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے ساتھ مل کر اس مرض سے نجات حاصل کرناہے۔ پاکستان میں ایڈزکے مرض سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی اور اقدامات جاری ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی روک تھام اور اس مرض میں مبتلا مریضوں کو قابل برداشت اور باوقار انداز میں اس کے علاج کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ ایڈزکے خلاف تمام فریقین کی مشاورت اور تعاون سے اس مرض میں مبتلامریضوں کو نہ صرف طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے بلکہ انہیں نفسیاتی طورپر امداد بھی فراہم کریں گے جبکہ اس مرض پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس مرض میں مبتلا ہر مریض کو علاج کے لئے مساوی مواقع اور سہولیات اس کا بنیادی حق ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے
-
دنیا ایک دن پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
صحت 2 دن پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا