قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو مصر کے شہر رفح کے اماراتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر غزہ ہسپتال محمد زقوت


غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر محمد زقوت نے اعلان کیا ہے کہ کئی روز کے محاصرہ کے بعد بالآخر غزہ کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس سے قبل از وقت پیدا ہونے والے تمام 41 بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بچے مصر کے شہر رفح کے اماراتی ہسپتال پہنچے جن میں سے 3 بچے راستہ میں ہی دم توڑ گئے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بچوں کو مصر منتقل کر دیا جائے گا۔
مصرکے مقامی میڈیا کے مطابق یہ سب اس وقت ہوا جب رفح کراسنگ سے ایمبولینسز غزہ میں داخل ہوئیں تاکہ بچوں کو صحت کی دیکھ بھال کے لیے مصر کی طرف لے جایا جا سکے۔
فلسطینی ہلال احمر نے وضاحت کی کہ اس کی ایمبولینس کے عملے نے گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے ساتھ مل کر غزہ کے الشفا ہسپتال سے قبل از وقت پیدا ہونے والے درجنوں بچوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قبل از وقت نومولود بچوں کو چند روز قبل محصور طبی مرکز سے ایمبولینسز کے ذریعے جنوب میں منتقل کیا گیا تھا۔ ان بچوں کو مصر کے شہر رفح میں امارات کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ بچوں کو نکالنے سے قبل 120 زخمی الشفا ہسپتال میں موجود تھے۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل





