دنیا

عالمی برادری غزہ کا محاصرہ اور اسرائیلی جارحیت ختم کرائے، حماس

عالم اسلام غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جارحیت اور محاصرہ ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اسماعیل ھنیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 20 2023، 2:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی برادری غزہ کا محاصرہ اور اسرائیلی جارحیت ختم کرائے، حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ اور اسرائیلی جارحیت ختم کرائے۔

فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس کی فالو اپ کمیٹی کے فوری اجلاس کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیاہے۔

انہوں نے عرب اور مسلمان ممالک کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد رہنماؤں اور حکام کے ساتھ سکولوں اور ہسپتالوں پر اسرائیلی جارحیت بارے بریفنگ دی۔

اسماعیل ھنیہ نے حال ہی میں جاری کی گئی بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے عالم اسلام پر بھی زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جارحیت اور محاصرہ ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔