انٹری کارڈ جاری ہونے والوں کو ہی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی


ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسزمیں نواز شریف کل اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہوں گے، صرف انٹری کارڈ جاری ہونے والوں کو ہی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سرکلر جاری کر دیا، چیف جسٹس آسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اپیلوں کی سماعت کریں گے۔
رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سرکلر جاری کردی، جس میں آئی جی اسلام آباد کو کہا گیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لئے رجسٹرار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کردیا ہے۔
رجسٹرار آفس کے سرکلر کے مطابق 21 نومبر کو نوازشریف مری سے اسلام آباد ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز کی اپیلوں پر سماعت کےلئے عدالت میں پیش ہوں گے، آئی جی اسلام آباد نوازشریف کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سیکیورٹی پاسز سے مشروط ہوگا، درخواست گزار کی قانونی ٹیم کے 15 وکلاء جب کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی،
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل



