تجارت
صنعتی فکسچرزمیں جدید تکنیک سے پیداوار و برآمدات میں اضافہ یقینی بنایاجاسکتا ہے، ترجمان پٹیا
دنیابھر کے بڑے سرمایہ کاروں کو چین کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے

فیصل آباد: پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ روائتی صنعتی انفراسٹرکچر کے تحت ہائی ٹیک جدید مصنوعات تیارنہیں کی جاسکتیں تاہم افرادی قوت اور تکنیکی مہارت میں جدت کے ساتھ ساتھ صنعتی فکسچرز میں جدید تکنیک سے بہترین کوالٹی لا کر پیداوار و برآمدات میں اضافہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صنعتی انفراسٹرکچر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں خصوصاً چینی بھائیوں کاتعاون معاون ثابت ہو رہاہے۔
انہوں نے کہ اکہ جس طرح چین کی جانب سے پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے منصوبہ پربھی کام جاری ہے اگراسی طرح دیگر دوست ممالک بھی پاکستان کی جانب توجہ مرکوز کریں تو پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ چاہتے ہیں تاکہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان کو معاشی فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ دنیابھر کے بڑے سرمایہ کاروں کو چین کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بیشتر صنعتوں میں ہلکے اور ناپائیدار انفراسٹرکچر کے باعث اکثر اوقات حادثات بھی رونما ہوجاتے ہیں جن میں قیمتی افرادی قوت بھی ضائع ہو تی ہے۔
دنیا
جنگی معاہدوں کے تحت اسرائیل نے مزید 30 فلسطینی رہا کر دیے
اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے بعد آج تیس فلسطینی خواتین اور بچوں کواسرائیلی جیلوں سے رہا کردیاگیا ۔
ادھر اسرائیلی فوج نے جینن اوراس کے پناہ گزین کیمپوں پرچھاپے مارکر گھروں اوردیگر عمارتوں کوتباہ کردیا ہے اور تقریباً بیس فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔
اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔
گزشتہ ماہ کی سات تاریخ سے جاری جنگ میں غزہ میں پندرہ ہزار خواتین اور بچے جبکہ دو سو چالیس سے زائد مغربی کنارے میں شہید ہوگئے ۔
دنیا
سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور
اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی معاہدے کی بجائے مکمل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد سترہ لاکھ بے گھر افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ غزہ کی جانب جانے والی امدادی گاڑیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ۔
پاکستان
وزیر اعلٰی بلوچستان پیپلزپارٹی کا جیالہ ہو گا ،بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گی

کوئٹہ : کوئٹہ میں 56 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کا وزیر اعلی پیپلز پارٹی کا جیالہ ہی ہو گا ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بلوچستان میں جتنے ذخائر ہیں سب یہاں کی عوام کیلئے ہیں کوئی ان کو ان سے چھین نہیں سکتا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی لے کر آئے گی ، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کی بجائے قوم کی خدمت کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گی ۔
کہا کہ ہم اکثریت سے انتخابات جیتیں گے جیالے جشن کیلئے تیار رہیں ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
-
تفریح 2 دن پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا