الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
8 فروری کے الیکشن کے لیے انشور کریں گے کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے، بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عوام جانتی ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، 8 فروری کے الیکشن کے لیے انشور کریں گے کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔
نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ہمیشہ پارٹی کے لیے کوڑے کھائے، آج لیاقت شہباز کی کمی محسوس ہورہی ہے، لیاقت شہباز شہید محترمہ اور والد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے،
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکنوں نے پارٹی کے لیے جدوجہد کی اور تشدد بھی سہا، محسوس ہورہا ہے خیبرپختونخوا کے جیالے جاگ چکے ہیں، خیبر پختو نخوا کے جیالے الیکشن کے لیے تیار ہیں، خیبرپختونخوا کے جیالے الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔کے پی کے کے جیالے الیکشن سے بھاگ نہیں رہے۔خیبرپختونخوا کے جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے، دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا، قربانیاں دیں اور شہادتیں قبول کیں، خیبرپختونخوا کے عوام نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، مہنگائی بڑھنے سے اسلام آباد کو کوئی پرواہ نہیں، ایک طرف معیشت دوسری طرف دہشت گردی کی لہر ہے۔ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، سیاستدانوں نےاپنی پوری زندگی جمہوریت کی جدوجہد میں گزاری آج وہ مایوس ہیں، لوگ پوچھ رہےہیں کیا یہ وہی جمہوریت ہے جس کا وعدہ قائد عوام نے کیا تھا۔
سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں اتنی تقسیم اور نفرت پہلے کبھی نہیں دیکھی، افغانستان کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، آئینی اور جمہوری مسائل پیدا ہورہے ہیں، تمام مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلزپارٹی نکال سکتی ہے۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے تمام مسائل سے نکلنا ہے تو فری اینڈ فری الیکشن کرانا ہوں گے، 8 فروری کے الیکشن کے لیے انشور کریں گے کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے، الیکشن پر انگلی اٹھی توعوام کےاربوں روپے خرچ کرنے کا کیا فائدہ، ہمیں شفاف الیکشن چاہیئیں امید ہے صاف شفاف الیکشن ملیں گے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ایک وزیراعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی کا الزام لگا کر دھرنا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ 30 سال سے سیاست کرنے والے بزرگوں سے گزارش ہے الیکشن انتظامیہ کے زور پر نہ لڑیں، بزرگ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ اپنی جدوجہد اور منشور پر الیکشن لڑیں، ہم کسی اور کا فیصلہ قبول کرنے کو تیار نہیں ہم عوام کا فیصلہ قبول کریں گے۔
نواز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سے نکل جاتے ہیں تو پوچھتے ہیں، مجھے کیوں نکالا،ایک جیل والے ہیں، اور دوسرے طرف دو تہائی اکثریت والے ہیں، میاں صاحب کہتے ہیں بڑے لوگ سرمایہ کاری کررہے ہیں تو ان سے سوال نہ پوچھیں، میں سمجھتا ہوں یہ غلط ہے ہم سوال پوچھیں گے کہ مقامی لوگوں کو کتنا روزگار دیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ صرف ایک جماعت ہے جو پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرتی ہے، صرف ایک جماعت جو اشرافیہ اور امیروں کی نہیں غریبوں کی نمائندگی کرتی ہے، عوام کو بھی معلوم ہے کہ تمام مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ ہم الیکشن جیتنے کے بعد اپنا منشور نہیں بھولتے، پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان تو میرا وعدہ ہے ہم دیں گے، میں آپ کے لیے لڑوں گا، معیشت بھٹو ازم کے مطابق چلاؤں گا، فائدہ ہوگا تو عام آدمی اور غریبوں کا ہوگا، اشرافیہ اور مل مالکان کا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، بزنس کمیونٹی بھی ترقی کرے،تاجروں کا کاروبار چلے گا تو ملک بھی ترقی کرے گا، بزنس کمیونٹی کو اپنی ترقی کو عام آدمی کے ساتھ شیئر کرنا پڑے گا، جو کہتا تھا اس کو بھی جیل بھیجوں گا اب بیچارہ خود جیل میں ہے، یہ لوگ جب جیل میں ہوتے ہیں تو بھٹو کی طرح لیڈر بننا چاہتے ہیں، آج کل ہر کوئی بڑی بڑی باتیں کررہا ہے۔

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 7 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 3 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 42 منٹ قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)